Wednesday, 08 January 2025

ایمز ٹی (ایجوکیشن): 12 سالہ برطانوی بچی نے آئی کیو ٹیسٹ میں آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ جیسی عقلمند شخصیات کو پیچھے چھوڑ دیا۔ لڈیا سیباسٹین نے 150 سوالات پرمشتمل آئی کیو ٹیسٹ میں 162 اسکور کیا جب کہ شہرہ آفاق سائنسدانوں آئن اسٹائن اور اسٹیفن ہاکنگ کا آئی کیو160 تھا۔ لڈیا نے برطانیہ کے کولچیسٹر کاؤنٹی ہائی اسکول فار گرلز میں آٹھویں کلاس میں پڑھائی کا آغازکیا۔چند سال کی عمر میں ہی کتابوں کا مطالعہ شروع کردیا اور وہ اب تک مشہور ناول ہیری پورٹر کی تمام 7 جلدیں 3، 3 بار پڑھ چکی ہیں۔ لڈیا کے پسندیدہ مضامین میں ریاضی اور فزکس شامل ہیں۔ اس کے والدین کا تعلق بھارتی ریاست کیرالہ سے ہے۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)ملک بھر میں یوم فضائیہ بھرپور جوش و جذبے سے منایا جا رہا ہے ، یوم فضائیہ ہمیں یاد دلاتا ہے کہ کس طرح ہمارے جاں باز دلیر شاہینوں نے دشمن کے حملے کو پسپا کر کے وطن عزیز کی آن بان اور شان کو قائم رکھا۔ سات ستمبر 1965 کو پاک فضائیہ نے بھارتی ائیر فورس کو اس قدر نقصان پہنچایا تھا کہ وہ کئی سال اپنے زخم چاٹتی رہی ، سات ستمبر کو بے شمار بھارتی طیارے تباہ کر دیئے گئے تھے۔ اس دن کی یاد میں آج پاکستان کے تمام ائیر بیسز پر پاکستانی جنگی طیاروں کی نمائش کی جاتی ہے اور پاک فضائیہ کے سامان حرب کی نمائش بھی ہوتی ہے۔ پاکستانی شاہین فضاؤں میں پرواز کرتے ہیں جبکہ فوجی ائیر بیس عام لوگوں کے لئے کھول دیئے جاتے ہیں۔

کراچی( ایمز ٹی وی ) کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل نوید مختار نے اتوار کو یوم دفاع کے موقع پر ملیر کینٹ میں یوم شہداءکی پروقار تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دشمن نے 1965ء اور پشاور سکول پر حملہ کر کے ہمارا جزبہ آزمایا لیکن ہمارا جزبہ چٹانوں سے زیادہ مضبوط ہے ۔ انہوں نے مزید کہا کہ قیام امن کے باعث شہر میں اس مرتبہ یوم آزادی اور عید بھرپور انداز میں منائی گئی ،ہمارے شہداءہمارا آج اور کل ہیں اور موجودہ دور میں شہداءکی قربانیاں ماضی کا تسلسل ہیں ۔