Saturday, 25 January 2025
×

Warning

JUser: :_load: Unable to load user with ID: 46

ایمز ٹی وی(اسلام ٓباد) پولیس اور رینجرز کا جھنگی سیداں میں آپریشن کے دوران 10افراد کو گرفتار کر کے بھاری تعداد میں اسلحہ برآمد کر لیا جھنگی سیداں میں رینجرز اور پولیس نے آپریشن کیا گیا ،آپریشن میں 80گھروں کی تلاشی لی ا ور 750افراد کے کوائف کی چھان بین کی گئی۔ گھر گھر تلاشی کر کے پولیس نے 3پستول ،ایک ایس ایم جی،ایک ریپیٹر ،اور ایک ریوالوراور بھاری تعداد میں گولیاں پرآمد کرتے ہوئے ،10افراد کو حراست میں لیا گیا

ایمزٹی وی (میرانشاہ)جنوبی وزرستان کی تحصیل شکئی میں بارودی سرنگ کے دھماکے میںایک اہلکارجاں بحق ہوگیا جنوبی وزرستان کی تحصیل شکئی میں سیکیورٹی فورسز کے گشت کے معمولی گشت کے دوران بارودی سرنگ کا دھماکا ہوا جس میں ایک سیکیورٹی اہلکارجاں بحق ہوگیا دھماکے کے بعدسیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لیکر سرچ آپریشن شروع کردیا۔۔۔

ایمز ٹی وی(انٹرنیشنل): اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو کے برطانیہ پہنچنے پر ہزاروں افراد سراپا احتجاج ہیں جبکہ مظاہرین نے جنگی جرائم میں ملوث ہونے پر بنجمن نتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نتن یاہو برطانوی وزیراعظم سے ملاقات کے لیے لندن پہنچے تو انکے خلاف برطانیہ میں مقیم فلسطینیوں اور مقامی افراد نے مظاہرہ کیا،۔جس میں حکومت سے مطالبہ کیا گیا کہ اسرائیلی وزیراعظم غزہ پر فضائی حملوں اور معصوم فلسطینیوں کےقتل عام کے باعث جنگی جرائم میں ملوث ہیں انہیں گرفتار کیا جائے۔ اسرائیلی وزیرِاعظم کے دورے سے قبل ایک لاکھ سے زائد افراد نے یاہو کو جنگی جرائم کا مرتکب قرار دیتے ہوئے ایک پٹیشن پر دستخط کر کے عدالت میں جمع کرائی تھی، جس میں نتن یاہو کی گرفتاری کا مطالبہ کیا گیا تھا۔

ایمز ٹی وی (کراچی )،سینئر صحافی آفتاب عالم کے قتل کا مقدمہ درج کرلیا گیا ،مقدمہ قتل،انسدادِ دہشت گردی کی د فعات کے تحت درج کیا گیا ہے،تفصیلات کے مطابق کراچی میں نا معلوم افراد کی گولیوں کا نشانہ بننے والے سینئر صحافی آفتاب عالم کا مقدمہ سر سید تھانے میں درج کرلیا گیا ہے ،پولیس کے مطابق آفتاب عالم کو نیو کراچی سیکڑ 11 سی میں ان کے گھر کے سامنے گولیوں کا نشانہ بناےا گیا ،دونوں حملہ آوروں نے ہیلمٹ پہنے ہوئے تھے ،نائن ایم ایم کی پستول سے کئے گئے تین فائر آفتاب عالم کے سر اور چہرے پر لگی ،ہسپتال پہنچنے سے پہلے وہ جاں بحق ہوگئے تھے،آفتاب عالم اور اسی علاقے میں دو بھائیوں کی ٹارگٹ کلنگ کا انداز یکساں ہے آفتاب عالم کونارتھ کراچی میں جبکہ مذہبی جماعت کے کارکن دو بھائیوں کو خواجہ اجمیر نگری میں قتل کیا گیا ،

سوراب (ایمزٹی وی) پولیس نے مختلف مقامات میں مفرور ملزمان گرفتار کر لئے تفصیلات کے مطابق ایس ایچ او سوراب کی سربراہی میں پولیس نفری نے مختلف مقدمات میں مفرور ممتاز علی ،خیر محمد اور ثناءاللہ نامی ملزمان کو گرفتار کرکے تفتیش شروع کردی ہے ۔

ایمز ٹی وی (اپردیر) وزیر خزانہ مظفر نے کہا خیبر پختونخواہ کی خوا تین واری PK-93، اپر دیر تھری انتخابات میں ووٹ دینے کے آئینی حق استعمال کرنے کی سہولت فراہم کی جائے گی ۔انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی کی سہ فریقی اتحاد کے امیدوار، پاکستان تحریک انصاف اور قومی وطن پارٹی آسانی سے صوبائی اسمبلی کے حلقے میں انتخابات 15 ستمبر کو جیتیں گیں اپر دیر ضلع ناظم صاحبزادہ فسیح اُللہ ایم پی اے محمد علی کوہستانی ملک بہرام خان اور تحریک انصاف کے سجاد فیاض بھی اس موقع پر موجود تھے۔۔انہوں نے بتایا وزیر خزانہ اور وزیر اعلی پرویز خٹک اور جماعت اسلامی کے سربراہ سراج الحق واری میں ہیں اور ایک عوامی اجتماع سے خطاب کریں گے انہوں نے کہا کہ پاکستان تحریک انصاف اور جماعت اسلامی کے اتحاد اصولوں کی بنیاد پر کیا گیا تھا اور اس میں مزید وقت گزرنے کے ساتھ مضبوط کیا جائے گا انہوں نے کہا کہ جماعت اسلامی سابق ایم پی اے ملک بہرام نےPK-93 میں ریکارڈ ترقیاتی کام کیا تھا ان کی کارکردگی کی بنیاد پر انتخابات میں حصہ لے ر ہے ہیں اور تحریک انصاف کے کارکنوں میں سے کچھ کو پیپلز پارٹی طرف گمراہ کیا جا رہا ہے ۔۔انہوں نے کہا کہ ایک موثر بلدیاتی نظام پی ٹی آئی کی قیادت نے اتحادی حکومت کی مدد سے خیبر پختونخوا میں متعارف کرایا ہے انہوں نے کہا کہ دیگر صوبوں کو بھی اس نظام کو اپنانے کی ضرورت ہے انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت غربت کے خاتمے کونچلی سطح پر حل کرنے کے لئے مقامی حکومتوں کے ذریعہ سے Rs420 ارب روپے خرچ کرے گی۔۔۔

ایمز ٹی وی(پشاور) پشاور میں نامعلوم افراد کے ہاتھوں زخمی ہونے والے قبائلی صحافی عبدالاعظم شنواری کو طبی امداد کے بعد اسپتال سے گھر منتقل کر دیا گیا ۔منگل کی رات پشاورکے علاقے حیات آباد میں نامعلوم افرادکی فائرنگ سے زخمی پی ٹی وی خیبرایجنسی کے نمائندے عبدالاعظم شنواری کو حیات آباد میڈیکل کمپلیکس پشاور سے گھرمنتقل کردیا۔پولیٹیکل انتظامیہ کے مطابق صحافی عبدالاعظم شینواری کو 3 گولیاں ماری گئی تھیں

یمز ٹی وی (لاہور)قطر کے دارالحکومت دوہا میں 2016 میں پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کے زیر اہتمام ہونے والے پاکستان سپر لیگ کے لیئے سابق کپتان رمیز راجہ اور فاسٹ بولر وسیم اکرم کو سفیر بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے۔دونوں کھلاڑی ماسٹرز لیگ سے معاہدہ ختم کرنے پر رضا مند ہوگئے ہیں اور انکے پی ایس ایل کے ساتھ معاملات طے پا گئے ہیں۔ پی سی بی اور دونوں کھلاڑیوں کے درمیان ایک دو روز میں معاہدے پر دستخط ہو جائیں گے۔ دوسری جانب ذرائع کا کہنا ہے کہ پاکستان سپر لیگ کے منتظمین کی لیگ میں ٍغیر ملکی کھلاڑیوں کی شرکت کے حوالے سے روابط میں تیزی آگئی ہے جس کے بعد لیگ کے لیئے سری لنکن کپتان اینجیلو میتھیوز اور فاسٹ بولر لیستھ ملنگا نے بھی معاہدہ کر لیا ہے

ایمزٹی وی(کشمیر):نیشنل کانفرنس کے صدر اور سابق وزیر اعلٰی ڈاکٹر فاروق عبداللہ نے پاکستان اور بھارت کو جنگ وجدل سے باز رہنے کا مشورہ دیتے ہوئے خبر دار کیا ہے کہ جنگ کی صورت میں کنٹرول لائن کے دونوں طرف غریب کشمیری مارے جائیں گے۔ مسائل کو حل کرنے کا واحدراستہ صرف اور صرف پر امن مذاکرات ہیں ٗ بی جے پی حکومت ریاست کو تقسیم کرنے کی سازشوں میں مصروف ہے اس روش کے خطرناک نتائج کی تمام تر ذمہ داری حکومت پر عائد ہوگی۔ وہ نیشنل کانفرنس کے بانی اور ریاست کے سابق وزیر اعلی مرحوم شیخ محمد عبداللہ کے 33ویں یوم وصال کے موقع پر تعزیتی تقریب سے خطاب کررہے تھے کشمیر تحریک خواتین کی سر براہ زمردہ حبیب نے بھارت کی مختلف جیلوں میں قیدکشمیری نظر بندوں کی حالت زار پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ عرصہ دراز سے بھارت کے مختلف اذیت خانوں میں بلا جواز نظربندوں کو جو پندرہ،سولہ، اٹھارہ اور بیس بیس سالوں سے قید ہیں ان کو کشمیر منتقل کیا جائے یا ان کے حق میں ضمانتیں دی جائیں۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد)پاکستانی عدالتی تاریخ میں مختصرترین عرصے کے دوران سپریم کورٹ کے چیف جسٹس رہنے والے جسٹس جواد ایس خواجہ آج ریٹائر ہو رہے ہیں۔ جسٹس جواد ایس خواجہ نے 17 اگست کو پاکستان کی تاریخ کے تیئسویں چیف جسٹس کے عہدے کا حلف لیا۔ اپنی شعلہ بیانی اور عمومی سوچ کی ڈگر سے ہٹ کر چلنے والے چیف جسٹس خواجہ نے 24 دن کے مختصر عرصے میں اہم کیسوں کے تاریخی فیصلے دیئے۔ صبح 9 بجے سے شروع ہونے والی عدالت چیف جسٹس جواد کی سربراہی میں شام 6 بجے تک تقریباً روزانہ کی بنیاد پر سماعتیں کرتی رہی جس کے بعد ایک کے بعد ایک تاریخی فیصلے سامنے آتے چلے گئے چیف جسٹس جواد ایس خواجہ نے کراچی میں کھیل کے گراونڈ سے شاپنگ پلازہ ہٹانے کے فیصلے پر نظر ثانی کی وہ درخواست مسترد کردی جو عرصے سے لٹکی ہوئی تھی۔ ڈی ایچ اے اور دیگر کئی ادارے جو آڈیٹر جنرل سے اپنا آڈٹ کرانے سے گریزاں تھے، انہیں بھی آڈٹ کا پابند بنانے کے لیے حکم جاری ہوا۔ ملک بھر میں قبضے کرکے ہاوسنگ پراجیکٹس بنانے کا معاملہ چیف جسٹس خواجہ نے خاص طور پر اٹھایا جس میں جنگلات کی زمین پر بحریہ ٹاون کا قبضہ، لاہور میں ڈی ایچ اے کے نام پر متنازعہ اراضی کیس، زرعی ریسرچ کی زمین پر سی ڈی اے کی پلاٹنگ اور سندھ میں 50 ہزار ایکڑ زمین کی کوڑیوں کے مول فروخت کے کیسز نمایاں ہیں۔ قومی احتساب بیورو کے اندرون خانہ احتساب کے حوالے سے چیف جسٹس خواجہ کے پے در پے احکامات بھی کسی سے ڈھکے چھپے نہیں۔ اپنی 24 دن پر مبنی مختصر مدت کے اختتام پر چیف جسٹس خواجہ نے سینئر وکیل بیرسٹر علی ظفر کا توہین عدالت کی پاداش میں وکالت کا لائسنس معطل کیا تاہم وکلاءبرادری میں چیف جسٹس خواجہ کا یہ فیصلہ مقبول نہ ہو