Saturday, 30 November 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(تعلیم) جامعہ کراچی نے بی کام سام اول سال دوئم اور باہم پرائیوٹ جماعتوں کے ضمنی امتحانات برائے 2015 کے امتحانی فارم جمع کرانے کی تاریخ میں 9 ستمبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

بی کام سال اول و دوئم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم4100 روپے فیس کے ساتھ جبکہ بی کام سال اول و دوم باہم کے طلبہ اپنے امتحانی فارم 7100 روپے فیس کے ساتھ جامعہ کراچی کے سلور جوبلی گیٹ پر واقع بینک کائنٹرز پر جمع کراسکتے ہیں۔ ایسے طلبا و طالبات جو 2009یا اس سے قبل کی رجسٹریشن کے حامل ہیں انہیں امتحانی فیس کے علاوہ 3000 روپے اضافی چارجز بھی جمع کرانے ہوں گے

میں سیل کے قیام کو عملی جامع پہنایا جائے، وزیر اعلیٰ ایمزٹی وی (گلگت بلتستان)وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حافظ حفیظ الرحمن نے صوبائی سیکریٹری پلاننگ اور دیگر متعلقہ آفیسران کو ہدایت کی ہے کہ جی بی آر ایس پی کو فعال بنانے کےلئے اقدامات کئے جائیں میرٹ پر گلگت بلتستان ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین کی تعیناتی عمل میں لائی جائے جس کی صلاحیتوں سے ادارے کی کارکردگی کو فعال بنایا جاسکے۔

صوبائی حکومت نے جی بی آر ایس پی کو فعال بنانے کےلئے انڈوومنٹ فنڈ قائم کیا ہے وزیر اعلیٰ نے کہاکہ شعیب سلطان سے ملاقات میں جی بی آر ایس پی کو فعال بنانے پر بات ہوئی ہے حکومت ان کی صلاحیتوں سے بھی بھرپور ا استعفادہ حاصل کرے گی وزیر اعلیٰ نے سیکریٹری پلاننگ، سیکریٹری قانون اور سیکریٹری خزانہ کو ہدایت کی ہے کہ بورڈ آف انوسٹمنٹ قائم کرنے کے مرحلے میں تیزی لائی جائے بورڈ کے قیام سے سرمایہ کاروں کو سرمایہ کاری کےلئے مناسب پلیٹ فارم میسر آئے گا وزیر اعظم پاکستان گلگت بلتستان کی ترقی میں خصوصی دلچسپی لے رہے ہیں اسی لئے وفاقی بجٹ میں گلگت بلتستان کی انڈسٹریز کےلئے برآمدان پر ٹیکس کی مکمل چھوٹ دی گئی ہے۔

گلگت بلتستان میں سرمایہ کاری کرنے والوں کو ان اقدامات سے بھرپور فائد ہ ہوگا وزیر اعلیٰ نے کہا کہ سی پیک کے حوالے سے محکمہ پلاننگ میں سیل کے قیام کو عملی جامع پہنایا جائے اور اس سیل کے حوالے سے قراقرم انٹرنیشنل یونیورسٹی کو بھی اعتماد میں لیا جائے وزیر اعلیٰ نے صوبائی سیکریٹری پلاننگ کو ہدایت کی ہے کہ ترقیاتی منصوبوں کے پی سی ون کی منظوری میں تاخیر نہ کی جائے تمام اداروں کو بھی سختی سے پابند کیا جائے کہ متعلقہ اداروں کے منصوبوں کو منظوری کےلئے بروقت محکمہ پلاننگ میں جمع کرائیں وزیر ا علیٰ نے کہاکہ ریجنل سطح پر محکمہ پلاننگ کے دفاتر جلد قائم کئے جائیں تاکہ منصوبوں کی مانیٹرنگ اوربروقت تکمیل یقینی ہو۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) وفاقی حکومت نے عیدالاضحیٰ پر تین چھٹیوں کی منظوری دے دی۔ جس کا نوٹی فکیشن بھی جاری کردیا گیا۔ وزارت داخلہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق عیدالاضحیٰ پر 12 سے 14 ستمبر تک چھٹی ہوگی اور 15 ستمبر سے تمام سرکاری ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

 

واضح رہے کہ ملک میں عیدالاضحیٰ 13 ستمبر کو منائی جائے گی تاہم وفاقی حکومت نے عید سے ایک روز قبل چھٹی کا اعلان کیا ہے جس کے باعث سرکاری ملازمین کو صرف عید کے 2 روز کی چھٹیاں دی گئی ہیں۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد)صدر ممنون حسین کا کہنا ہے كہ ہماری بری ، بحری اور فضائی افواج پیشہ ورانہ صلاحیتوں سے لیس ہیں اورمیں بحیثیت سربراہ مملكت قوم كو یقین دلاتا ہوں كہ پاكستان كا دفاع مضبوط ہاتھوں میں ہے۔

یوم دفاع كے موقع پر اپنے پیغام میں صدرمملكت ممنون حسین نے كہا ہے كہ 6 ستمبرہماری قومی تاریخ میں ایك اہم سنگِ میل كی حیثیت ركھتا ہے، 51 سال قبل ہمارے افسروں، جوانوں ، سیلروں اور ہوابازوں نے جرأت وبہادری كا مظاہرہ كرتے ہوئے قوم كے شانہ بشانہ دشمن كی جارحیت كو ناكام بنا كر وطن عزیز كی مقدس سرحدوں كا دفاع كیا، یہ دن ہماری مسلح افواج اور قوم كے اس عزم و استقلال كو اجاگر كرتا ہے جسے ہماری سا لمیت، بقاءاور دفاع كے ساتھ ساتھ پاكستان كی خوش حالی اور ترقی كے لیے بھی جزو لاینفك كی حیثیت حاصل ہے۔

صدر مملکت نے كہا كہ آج جب ہم اس یادگار موقع پر اپنے شہدا اور غازیوں كو خراج عقیدت پیش كررہے ہیں، یہ لمحات ہم سے ملی یكجہتی كے فروغ اور قومی سوچ اپنانے كا تقاضا كرتے ہیں جو پاكستان كے خلاف ہونے والی سازشوں، ریشہ دوانیوں اور چیلنجز سے موثر طور پر نمٹنے كے لیے ناگزیرہیں۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد) چیف آف نیول اسٹاف ایڈمرل محمد ذکاء اللہ کا کہنا ہے کہ پاک بحریہ دہشت گردوں کے خلاف قومی ایکشن پلان اور آپریشن ضرب عضب میں اپنا کردارجاری رکھے گی۔ ذرائع کے مطابق 51 ویں یوم دفاع کے موقع پراپنے پیغام میں نیول چیف ایڈمرل محمد ذکا ء اللہ نے کہا کہ پاک بحریہ روایتی اورغیرروایتی خطرے سے محفوظ رکھنے کے لیے چوکنا ہے، پاک بحریہ کے غازیوں اورشہداء نے ملک کے دفاع کے لیے شجاعت کی نئی داستانیں رقم کی ہے۔

 

ایڈمرل ذکا ء اللہ کا کہنا تھا کہ ایمان، اتحاد، تنظیم جیسے اصولوں پرعمل ہی ہمیں چیلنجزکےقابل بناسکتا ہے، دشمن کی موجودہ حکمت عملی اس بات کی متقاضی ہے کہ ہم ہمہ وقت چوکنا رہیں، ہمیں پوری دانشمندی کے ساتھ باہم مل جل کرکام کرنا ہوگا۔ سربراہ پاک بحریہ نے کہا کہ پاک چین اقتصادی راہداری کے تناظرمیں ملک کی ساحلی پٹی بالخصوص گوادرمیں میری ٹائم سکیورٹی مزیداہمیت اختیارکرگئی ہے۔ پاک بحریہ ملکی بندرگاہوں اوربحری تنصیبات کومحفوظ رکھنے کے لیے چوکنا ہے، پاک بحریہ قومی ایکشن پلان اورضرب عضب میں اپنا کردار جاری رکھے گی۔

ایمزٹی وی(راولپنڈی)بحریہ ٹاون کے چیئرمین ملک ریاض نے کہا ہے کہ اگر آرمی چاہے تو بحریہ ٹاﺅن6 ستمبر کے شہداءکے ورثاءکی خدمت کیلئے تیار ہے ۔

سرینا ویلی بحریہ ٹاؤن فیز 8 راولپنڈی میں 15من کانسی سے بنےنشان حیدرکے ڈسپلے کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ حکومت چھ ستمبر کے شہداء کے ورثاء کیلئے کچھ نہیں کر رہی اس لیے ہمیں انکے لیے کچھ کرنا چاہئیے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر حکومت کچھ نہیں کر رہی تو ہمیں خود شہداءکے ورثاءکیلئے کچھ کرنا چاہئیے ۔بحریہ ٹاﺅن کی جانب سے کانسی کا نشان حید ر6 ستمبر کے شہداءکو خراج تحسین پیش کرنے کیلئے تیار کیا گیا ہے۔انہوں نے کہا کہ فوج بہت کچھ کر رہی ہے مگر فوج کے ساتھ ساتھ ہمیں بھی شہداٗء کے ورثاء کیلئے کچھ کرنا چاہئیے۔

    • ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاناما اسکینڈل کی تحقیقات میں رکاوٹ اور کرپشن کیخلاف جماعت اسلامی بھی میدان میں آگئی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے اعلان کیا ہے کہ آٹھ ستمبر کو دھرنا دیا جائے گا۔

      تفصیلات کے مطابق جماعت اسلامی آٹھ ستمبر کو اسلام آباد میں حکومتی کرپشن اور پانامہ لیکس کی تحقیقات میں رکاوٹ کیخلاف دھرنا دیگی، امیر جماعت اسلامی سراج الحق آٹھ ستمبر کو آئندہ کے لائحہ عمل کا اعلان کرینگے۔

      پشاور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ پاناما اسکینڈل کو پانچ ماہ گزر گئے نیب نے کچھ نہیں کیا۔

      سراج الحق کا کہنا تھا کہ حکومت عوام کی حفاظت نہیں کرسکتی تو اقتدار چھوڑ دے، حکومت احتساب کے اداروں کو ناکام بنارہی ہے، بدیانت حکمرانوں کی موجودگی میں ملکی سالمیت کو خطرہ ہے

       
       
     
     
     


ایمزٹی وی(صحت)نیویارک یونیورسٹی میں کیے گئے ایک مطالعے سے معلوم ہوا ہے کہ آگ پر بھون کر، تل کر یا تندور میں پکا کر تیار کرنے کی وجہ سے کھانوں میں ’’ایڈوانسڈ گلائی سیشن اینڈ پروڈکٹس‘‘ یا ’’ایجز‘‘ (AGEs) کہلانے والے مادّوں کی مقدار بڑھ جاتی ہے۔ ایجز وہ مادّے ہیں جو انسولین کے کام میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔ کھانے میں ان کی اضافی مقدار کا ایک مطلب ذیابیطس قسم دوم (ٹائپ ٹو ڈائبٹیز) کا بڑھا ہوا خطرہ بھی ہے کیونکہ انسولین ہی وہ پروٹین ہے جو ہمارے خون میں شکر کی مقدار کو قابو میں رکھتی ہے۔
نیویارک یونیورسٹی کے مذکورہ مطالعے میں 50 سال یا اس سے زیادہ عمر کے ایسے رضاکار شریک کیے گئے تھے جو ذیابیطس کے مریض تو نہیں تھے لیکن زائد وزنی سمیت، ان میں کم از کم 2 علامات ایسی ضرور تھیں جن کے باعث خدشہ تھا کہ وہ آئندہ چند سال میں ذیابیطس کا شکار ہوسکتے ہیں۔

یہ مطالعہ ایک سال تک جاری رہا جس کے دوران یہ دیکھا گیا کہ وہ لوگ جنہوں نے پانی میں ابلے ہوئے یا بھاپ میں پکائے گئے کھانوں کا زیادہ استعمال کیا تھا، ان کے جسموں میں ایجز کی مقدار بھی کم گئی تھی جس کے نتیجےمیں نہ صرف ان کا وزن کم ہوا تھا بلکہ ان میں ذیابیطس کی دیگر علامات بھی کم تر سطح پر رہ گئی تھیں۔

ان کے برعکس وہ لوگ جنہیں کھانے کے معاملے میں احتیاط کی خصوصی ہدایات نہیں دی گئی تھیں اور جنہوں نے بار بی کیو، تلے ہوئی غذائیں اور بیک فوڈ کا زیادہ استعمال جاری رکھا تھا، ان میں ذیابیطس کی علامات بھی (مطالعہ شروع ہونے سے پہلے کے مقابلے میں) زیادہ شدت اختیار کرگئیں، خاص کر ان کے جسموں میں انسولین کی کارکردگی متاثر ہوئی۔
اس مطالعے کے بعد ماہرین کا کہنا ہے کہ مغربی طرزِ حیات میں جس طرح کی غذاؤں کا استعمال زیادہ کیا جارہا ہے وہ دوسری کئی بیماریوں کے ساتھ ساتھ ذیابیطس کا خطرہ بھی بڑھاتی ہیں۔ یعنی بہتر ہے کہ ہم زندگی گزارنے کا اپناڈھنگ تبدیل کریں ورنہ جلد ہی ذیابیطس کو بھی اپنا منتظر پائیں گے۔

یاد رہے کہ ذیابیطس قسم دوم وہ ذیابیطس ہے جو پیدائشی نہیں ہوتی بلکہ بڑی عمر کے دوران جسم میں انسولین کی مقدار کم ہونے یا انسولین کے درست طور پر کام نہ کرنے کی وجہ سے لاحق ہوسکتی ہے۔ ماضی میں یہ بیماری صرف 50 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد ہی میں زیادہ ہوتی تھی لیکن حالیہ برسوں کے دوران اس سے کم عمر والے افراد بھی متاثر ہونے لگے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج اس بیماری کو صحت کا ’’بین الاقوامی ٹائم بم‘‘ بھی کہا جانے لگا ہے۔

ایمزٹی وی(صحت)کیلیفورنیا یونیورسٹی کی تحقیق کے مطابق سونے سے قبل اسمارٹ فونز کا استعمال کرنا سب سے پہلے تو نیند کو متاثر کرتا ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا ہے کہ اسمارٹ فون کی اسکرین سے خارج ہونے والی شعاعیں آنکھوں کو متاثر کرتی ہیں اور دماغ کو بتاتی ہیں کہ جاگتے رہو ابھی سونے کا وقت نہیں ہوا۔

تحقیق کے مطابق اگر آپ کی نیند متاثر ہوتی ہے اور آپ پانچ سے چھ گھنٹے ہی سو پاتے ہیں تو اس کے نتیجے میں دوران نیند جسم کے اندر زہریلے مواد کی صفائی کا عمل مناسب طریقے سے نہیں ہوپاتا۔

یہ زہریلے اثرات پھر جسم کے اندر موجود رہتے ہیں جس کے نتیجے میں توجہ مرکوز کرنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے، مختصر المدت یاداشت پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں، مسائل کا حل نکالنے کی صلاحیت بھی ناقص ہوسکتی ہے۔

اور ہاں کم نیند کا نتیجہ لوگوں کے اندر نقصان دہ غذا کے استعمال کا رجحان بھی بڑھاتا ہے جس کے نتیجے میں موٹاپے، ذیابیطس اور بلڈ پریشر جیسے امراض کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

محققین کا کہنا تھا کہ لوگوں کو اسمارٹ فونز کے استعمال کا نظام الاوقات طے کرنا چاہئے اور سونے سے کم از کم ایک گھنٹے پہلے اسکرینز کو آنکھوں کے سامنے نہیں لانا چاہئے۔


ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی) آن لائن ڈیٹا اسٹوریج کمپنی ڈراپ باکس نے اعتراف کیا ہے کہ اس کے 6 کروڑ 80 لاکھ صارفین کے ای میل ایڈریسز اور پاس ورڈ چوری کرلیے گئے ہیں جو اس وقت انٹرنیٹ پر کھلے عام رکھ دیئے گئے ہیں۔
ڈراپ باکس کے مطابق یہ ای میل ایڈریسز اور پاس ورڈز غالباً 2012ء میں چرائے گئے تھے لیکن انہیں 2 ہفتے پہلے ہی انٹرنیٹ پر عام کیا گیا ہے۔ کمپنی کو اب تک یہ بھی معلوم نہیں کہ ان چوری شدہ پاس ورڈز/ ای میل ایڈریسز کے ذریعے کوئی غیرقانونی طور پر اس کے نیٹ ورک میں داخل ہوا بھی ہے یا نہیں۔
ہیکنگ کی اس واردات پر ڈراپ باکس نے معذرت کی ہے اور اپنے صارفین سے درخواست کی ہے کہ وہ اپنے پاس ورڈز جلد از جلد تبدیل کرلیں تاکہ کسی کو ان کے ڈراپ باکس اکاؤنٹ میں داخل ہونے اور ان کے حساس ڈیٹا تک پہنچنےکا موقع نہ مل سکے۔

آن لائن ڈیٹا اسٹوریج جسے ’’کلاؤڈ‘‘ بھی کہا جاتا ہے، صارفین کو انٹرنیٹ پر اپنا ڈیٹا محفوظ رکھنے اور ضرورت پڑنے پر دوسروں کے ساتھ شیئر کرنے سہولیات وغیرہ پر مشتمل ہے۔ اس نوعیت کی خدمات گوگل اور مائیکروسافٹ سمیت دوسری کئی کمپنیاں فراہم کررہی ہیں مگر اس میدان میں ڈراپ باکس ایک پرانا اور قابلِ اعتماد نام ہے۔
ڈراپ باکس کے ذریعے ایسی بڑی ڈیجیٹل فائلز بھی انٹرنیٹ کے ذریعے بھیجی جاسکتی ہیں جو عام طور پر ای میل کے ساتھ اٹیچمنٹ کے طور پر منسلک نہیں کی جاسکتیں۔ ڈراپ باکس کی کچھ خدمات مفت ہیں لیکن ماہانہ، سہ ماہی،ششماہی اور سالانہ فیس دے کر بنائے جانے والے ’’پریمیم اکاؤنٹ‘‘ میں آن لائن ڈیٹا اسٹوریج اور شیئرنگ سمیت دوسری سہولیات بھی دستیاب ہیں۔

صارفین کے 6 کروڑ 80 لاکھ ای میل ایڈریسز اور پاس ورڈز چوری ہونے کا مطلب صرف مالی نقصان ہی نہیں بلکہ صارفین کے حساس ڈیٹا کے لیے بھی خطرے کی گھنٹی ہے۔ اسی خطرے کے پیشِ نظر بیشتر کمپنیاں اپنے صارفین پر پاس ورڈ تبدیل کرتے رہنے اور موبائل نمبر فراہم کرنے جیسے اقدامات پر زور دیتی رہتی ہیں تاکہ اگر کوئی ہیکر پرانے پاس ورڈ کو چُرا لے تب بھی فون نمبر کے ذریعے پاس ورڈ ری سیٹ کیا جاسکے۔
اس سارے معاملے کا واحد اطمینان بخش پہلو یہ ہے کہ چوری شدہ تمام پاس ورڈز 4 سال پرانے ہیں اور بہت ممکن ہے کہ اس دوران بیشتر صارفین نے اپنے پاس ورڈز تبدیل کرلیے ہوں گے۔