Saturday, 30 November 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(تعلیم)دو روز سے جاری احتجاج کے نتیجے میں تعلیمی و تدریسی عمل کی معطلی پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت سندھ جامعہ کے مسائل کے حل کے لئے سنجیدہ اقدامات کرتے ہوئے انتظامی کرپشن کا خاتمہ اور تعلیمی عمل و ماحول کو بہتر بنائے ۔

جامعہ کراچی شہر کا نمائندہ مرکز علم ہے اور روز کی ہڑتالوں سے پیدا ہونے والی بحرانی کیفیت طلباء کے لئے پریشانی کا سبب بنتی ہے ۔جس کے لئے ضروری ہے کہ اساتذہ کے جائز مطالبات تسلیم کئے جائیں۔

ایمزٹی وی (تعلیم) سندھ مدرستہ السلام یونیورسٹی میں نئےآنے والے طلباو طالبات کے لئے اوری اینٹیشن ڈے کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئےیونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ نے کہا ہے کہ سندھ مدرسہ یونیورسٹی میں داخلہ حاصل کرنے والے طالب علم خوش نصیب ہیں،کیونکہ یہ نہ صرف برصغیر پاک وہند کی ایک تاریخی درسگاہ ہے ، بلکہ یہ آج پاکستان کی تمام سرکاری جامعات سے معیاری اور اپنے طالب علموں کو جدید ترین سہولیات کے ساتھ معیاری تعلیم دے رہی ہے ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ نئے طالب علموں کو یہ بات ذہن نشین کرنی چاہئے کہ سندھ مدرسہ یونیورسٹی کی تاریخ کافی پرانی ہے

ایمزٹی وی(تعلیم)انٹرمیڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں KIPSایجوکیشن سسٹم کی شاندار کارکردگی، فیڈرل بورڈ میںKIPSراولپنڈی سکستھ روڈ کی طالبہ عاتکہ ہاشمی نے 1049نمبر حاصل کرکے پاکستان بھر میں پہلی اور صدیقہ شکور نے پری انجینئرنگ میں1032نمبر لے کر دوسری پوزیشن حاصل کی

ایمزٹی وی(اسلام آباد)مسلم لیگ نواز کے رہنما حنیف عباسی نے کہا ہے کہ عمران خان2018کے انتخابات کے نتائج سن کر خودکشی کر لیں گے، عمران خان رائیونڈ گئے تو ہم بھی بنی گالہ جائیں گے ۔
ذرائع کے مطابق حنیف عباسی کا کہنا تھا کہ میں نے بھی قسم کھائی ہے کہ اگر عمران خان رائیونڈ گئے تو ہم بنی گالہ جائیں گے ،شیخ رشید کا راولپنڈی میں گزرنامشکل کر دوں گا ، عمران خان کا ایک ہی نعرہ ہے ”ظالما وزیر اعظم بنا دے “۔
انہوں نے مزید کہا کہ 2018کے انتخابات میں نواز شریف ایک بار پھر وزیرا عظم ہونگے اور عمران خان 2018کے انتخابات کے نتائج سن کر خودکشی کر لیں گے ۔

ایمزٹی وی(بلوچستان)مہمند ایجنسی میں آپریشن کے دوران بارودی سرنگ کے دھماکے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا، تفصیلات کے مطابق قانون نافذ کرنے والے ادروں نے مہمند ایجنسی کے مختلف علاقوں میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے کئی مشتبہ افراد کو گرفتار کرلیاہے۔

تحصیل صافی کے علاقے چمر کنڈ میں آپریشن کے دوران بارودی سرنگ پھٹ گئی، دھماکے کے نتیجے میں ایک سیکیورٹی اہلکار شہید ہوگیا۔ ادھر بنوں میں بھی فورسز نے ڈومیل کے علاقے میں سرچ آپریشن کرتے ہوئے سولہ مشبتہ افراد کو گرفتار کرلیا۔ گرفتار ہونے والے افراد کے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد)میگزین لانگ وار جرنل نے القاعدہ کے حوالے سے دعویٰ کیا ہے کہ پاکستان کے سابق آرمی چیف اشفاق پرویز کیانی کے بیٹے کے اغوا کے بدلے القاعدہ رہنما ایمن الظوہری کی دوبیٹیوں سمیت تین خواتین کو رہا کرایا گیا۔اگست کے آخری دنوں میں آن لائن پوسٹ کیے گئے المصرہ میگرین نے اپنے فرنٹ پیج پر یہ دعویٰ کیا۔

لانگ وار جنرل کے مطابق آزاد ذرائع سے مغویوں کے تبادلے کی تصدیق نہیں ہوسکی جبکہ پاکستانی میڈیا میں ایسی بھی کوئی خبر نہیں ملی کہ اشفاق پرویز کیانی کا صاحبزادہ اغواء ہوا۔

المسارا میگزین کی رپورٹ کے مطابق ابتداء میں پاکستانی فوج کسی بھی تبادلے کے لئے تیار نہیں تھی لیکن بالآخر طویل مذاکرات کے بعد اسے یہ فیصلہ کرنا پڑا۔ رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ الظواہری کی بیٹیوں کی بازیابی کی خبر القاعدہ اور دوسری دہشت گرد تنظیموں کی ویب سائٹس پر اگست 2016کے اوائل میں نشر کی گئی تھی،اس کے بعد ان خواتین کو بچوں سمیت مصر بھیجے جانے کی اطلاعات ہیں تاہم یہ واضح نہیں کہ ’قیدیوں‘ کا یہ تبادلہ جولائی کے آخر یا اگست کے شروع میں کیاگیا۔الظواہری کی دونوں بیٹیوں کی شناخت امیہ الظواہری اور فاطمہ الظواہری کے نام سے ہوئی ہے جو القاعدہ کمانڈرز ابودجانہ الباشا اور ابوبسیر الاردنی کی بیگمات تھیں جبکہ ثمیہ مرجان سلیم دسمبر 2014 ء میں پاکستانی فورسز کے آپریشن میں مرنیوالے شمالی امریکہ آپریشنز کے سربراہ عدنان شکری جمعہ کی بیوہ تھیں۔

القاعدہ کے مطابق ایمن الظواہری کے علاوہ شیخ مرجان سلیم الجواہری کی بیٹی بھی گرفتار خواتین میں شامل تھی جسے مجاہدین کیخلاف جنگ کے دوران پکڑا گیا۔یہ بھی دعویٰ کیا گیاکہ القاعدہ نے دوطریقوں سے صورتحال کو سنبھالا، پہلے یہ کہ ممکنہ جاسوسی کابدلہ چکایا اور پھر اعلیٰ شخصیت کا بیٹا اغوا کرکے ’بہنوں‘ کی رہائی کا تبادلہ کیا۔

روزنامہ نوائے وقت کے مطابق جنرل کیانی کے بیٹے نہ کبھی اغوا ہوئے نہ انہیں اغوا کرنے کی کوشش کی گئی۔ ایمن الظوہری کی بیٹیوں کی رہائی بھی عمل میں نہیں آئی۔ اس دوران جنرل کیانی کے بیٹے کئی بار دیکھے گئے میگزین کی اپنی کوئی کریڈیبلٹی نہیں۔ ہوسکتا ہے القاعدہ کے سیکشن نے نفسیاتی جنگ کے طور پر خبر‘ افواہ اڑائی ہو۔

ایمزٹی وی(ٹانک)نامعلوم افراد نے ٹانک کے نواحی گاﺅں میں فائرنگ کرکے امن کمیٹی کے سابق رکن کو قتل کردیا۔ تفصیلات کے مطابق نامعلوم افراد نے صبح سویرے ٹانک کے نواحی گاؤں بٹیار میں گھس کر فائرنگ کردی۔

گولیاں لگنے سے امن کمیٹی کے ایک سابق رکن موقع پر ہی دم توڑ گئے جبکہ متعدد افراد کے زخمی ہوگئے۔ فائرنگ کے بعد حملہ آور موقع سے فرار ہوگئے جن کا ابھی تک کوئی سراغ نہیں مل سکا، فائرنگ کی وجہ بھی معلوم نہیں ہوسکی۔

ایمزٹی وی (اسلام آباد)فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے پاناما لیکس میں نام آنے پر وزیراعظم کے بچوں اور تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین سمیت 450 افراد سے وضاحت طلب کرلی۔کے مطابق ایف بی آر نے پاناما لیکس میں نام آنے پر وزیراعظم نوازشریف کے تینوں بچوں حسین نواز، حسن نواز اور مریم نواز سے وضاحت طلب کرتے ہوئے انہیں نوٹسز جاری کردیئے ہیں جب کہ تحریک انصاف کےرہنما جہانگیر ترین کو بھی اس حوالے سے نوٹس جاری کردیا گیا ہے۔
ایف بی آر کے ترجمان ڈاکٹر اقبال کا کہنا تھا کہ ایف بی آر پر مختلف طبقات کی طرف سے شدید دباؤ کا سامنا تھا اس لیے نوٹسز بھجوائے گئے ہیں۔ نوٹس میں فریقین سے پوچھا گیا ہے کہ بتایا جائے کہ آف شور کمپنیوں کی تعداد کتنی

ہیں، ان کمپنیوں پر کتنی سرمایہ کاری کی گئی اور کمپنیاں بنانے کے لیے رقم پاکستان سے بھجوائی گئی یا بیرون ملک سے کما کر پیسہ لگایا گیا۔
ترجمان ایف بی آر کے مطابق آج تعطیل کے باعث چند لوگوں کو ہی خطوط بھیجے گئے ہیں جب کہ باقی لوگوں کو جلد ہی خطوط ارسال کردئے جائیں گے۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ ایف بی آر نے فریقین سے 15 روز میں جواب طلب کیاہے اور 3 نوٹسز پر جواب نہ آنے کی صورت میں ان کے خلاف مقدمات قائم ہوسکتے ہیں جب کہ ایف بی آر 5 سال کےاندربنائی گئی آف شورکمپنیوں کے مالکان کے خلاف کارروائی کرسکے گا۔

ایف بی آر کے مطابق اگر ان پر اپنی اہلیہ کے اثاثے چھپانے کا الزام ثابت ہوگیا تو وہ ناہل قرار دیئے جاسکتے ہیں۔

ایمزٹی وی(راوپنڈی) عوامی تحریک کی قصاص اور سالمیت پاکستان مارچ کی تیاریاں مکمل کر لی گئی ہیں۔

ذرائع کے مطابق راولپنڈی میں عوامی تحریک کی قصاص اور سالمیت پاکستان مارچ کے تمام تر انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں۔ عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہر القادری نے ٹیلی فون پر عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد سے گفتگو کی اور دونوں رہنماؤں نے مارچ کے انتظامات پر تبادلہ خیال کیا۔

قصاص اور سالمیت پاکستان مارچ سہہ پہر 3 بجے لیاقت باغ سے شروع ہو گا جو کمیٹی چوک سے ہوتی ہوئی رحمان آباد پہنچے گی جہاں عوامی تحریک اور عوامی مسلم لیگ کے کارکنان دھرنا دیں گے۔ ڈاکٹر طاہر القادری اور شیخ رشید احمد ریلی سمیت دیگر مذہبی و سیاسی جماعتوں کے قائدین بھی ریلی کے شرکاء سے خطاب کریں گے۔

ایمزٹی وی(مردان)آرمی چیف جنرل راحیل شریف اور عمران خان کے درمیان مردان میں ہیلی پیڈ پر ملاقات ہوئی، دونوں رہنماؤں نے دہشت گردی کے واقعات کی مذمت کرتے ہوئے امن دشمنوں کے خلاف جنگ کو منطقی انجام تک پہنچانے کے عزم کا اظہار کیا۔ ۔ دونوں رہنماؤں کے درمیان ہونے والی مختصر ملاقات میں مردان خودکش حملے اور پشاور میں دہشت گردی کی ناکام کوشش کے حوالے سے تبادلہ خیال ہوا۔

عمران خان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سکیورٹی فورسز کے کردار کو سراہا اور خیبر پختونخوا حکومت کی طرف سے شر پسندوں کے خاتمے کے لئے جاری جنگ میں مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ آرمی چیف نے دہشت گردوں کے خاتمے کے لئے آخری حد تک جانے کے عزم کا اظہار کیا۔