Saturday, 30 November 2024
Reporter SS

Reporter SS

ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسر ڈاکٹر ارشد اعظمی کے مطابق بی اے ،بی کام،بی اوایل کے پرائیویٹ اور امپرومنٹ آف ڈویژن کے لیے بی اے ،بی کام اور بی ایس سی کے رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی تاریخ میں تین اکتوبر تک توسیع کردی گئی ہے۔

 

طلبہ اپنے رجسٹریشن فارم 3500روپے فیس کے ساتھ جمع کراسکتے ہیں، فارم کے حصول اور جمع کرانے کے لئے جامعہ کراچی کے سلورجوبلی گیٹ پر واقع بینک کاؤنٹرز سے رجوع کرسکتے ہیں۔ واضح رہے کہ مضمون کی تبدیلی کے لئے بھی 700روپے فیس کے ساتھ انہی تاریخوں میں فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں

ایمزٹی وی(تعلیم)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی کے ناظم امتحانات محمد عمران خان چشتی کے مطابق انٹرمیڈیٹ سال دوم سائنس پری میڈیکل، میڈیکل ٹیکنالوجی اور ہوم اکنامکس گروپس کے سالانہ امتحانات برائے 2016 کے نتائج کا اعلان بروز پیر 5ستمبر کو دوپہر ڈیڑھ بجے کیا جائے گا،

 

اس موقع پر پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء کے اعزاز میں تقریب بورڈ کے آڈیٹوریم میں منعقد کی جائے گی۔ انہوں نے مزید بتایا کہ مذکورہ نتائج بورڈ کی ویب سائٹ www.biek.edu.pk پر بھی دیکھے جاسکتے ہیں

ایمزٹی وی(تعلیم)شہیدذوالفقار علی بھٹو یویورسٹی کی سینٹ کی 5 اجلاس سے خطاب کرتے ہوئےگورنر سندھ عشرت العباد کا کہنا تھا کہ شہید ذوالفقار علی بھٹو یونیورسٹی آف لا کا قیام صوبہ کے لئے اعزاز ہے کیونکہ اسے نہ صرف قانون کے شعبہ میں پاکستان بھر میں پہلی جامعہ ہونے کا اعزاز حاصل ہے بلکہ یہ قانون کی اعلیٰ تعلیم کے حاصل کرنے کے خواہشمند افراد کے لئے بھی امید کی کرن ثابت ہوئی ہے ۔

 

انہوں نے مزید کہا کہ اس یونیورسٹی کا قیام 12 سال کی مسلسل محنت کا نتیجہ ہے کیونکہ اس ضمن میں مسلسل کا وشوں کے ذریعہ متعلقہ حکام کو اس جامعہ کی ضرورت کے بارے میں آگاہ کیا گیا جس کے بعد جامعہ کا قیام عمل میں آیا۔ اس موقع پر پرنسپل سیکریٹری محمد حسین سید ، مشیرتعلیم سید وجاہت علی ، بانی وائس چانسلر جسٹس (ر) قاضی خالد علی اور بورڈ اور یونیورسٹیز کے سیکریٹری نوید احمد شیخ بھی موجود تھے۔

ایمز ٹی وی(مردان)پولیس نے مردان کچہری دھماکے کی تحقیقاتی رپورٹ تیار کرلی ہے ، رپورٹ کے مطابق خودکش حملہ آور پیدل ضلع کچہری تک پہنچا، حملہ آورکے پاس ایک دستی بم تھا جس نے 8 کلو وزنی خودکش جیکٹ پہنی ہوئی تھی جبکہ حملہ آور ،30سے 35برس اور اس کا تعلق افغانستان سے تھا

رپورٹ میں مزید بتایا کہ دھماکے میں بال بیرنگ بھی استعمال کیے گئے، حملہ آور کے اعضاڈی این اے ٹیسٹ کے لیے بھیج دئیے گئے ہیں۔

ایمزٹی وی(اسلام آباد)وزیراعظم میاں نوازشریف آج فیصل آباد میں 40میگاواٹ کوئلے سےبجلی پیدا کرنے والے پہلےنجی پاور پلانٹ کا افتتاح کریں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم ہاؤس کی جانب سے جاری کئےگئے بیان کےمطابق نجی شعبے کی جانب سے اس طرح کے منظوبوں کا آغاز انتہائی حوصلہ افزاہےجس سے ملک میں جاری بجلی کی لوڈشیڈنگ کے خاتمے میں مدد ملے گی۔

ستارہ کیمیکل انڈسٹریزکی جانب سے لگائے جانے والے پاور پلانٹ کےذریعے چالیس میگاوٹ تک بجلی پیدا کی جاسکے گی۔ کوئلے سےچلنے والا بجلی گھر صنعتی شعبے میں اپنی نوعیت کا سب سےبڑا اور منفرد منصوبہ ہے۔اس منصوبہ میں خود کار نگرانی کا نظام بھی موجود ہے جس کےذرِیعےماحول کی حفاظت ممکن بنائی جاسکی گی

ایمزٹی وی(خیبرپختونخواہ) چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا ہے کہ بجلی کی کمی پر قابو پانے کیلئے خیبر پختونخوا میں 100 ہائیڈرو پاور پراجیکٹس لگادیے ہیں اور 1000 مزید لگائیں گے ۔

 

مالم جبہ میں چیئرلفٹ بحالی کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے عمران خان کا کہنا تھا کہ کرپشن سے اس وقت پاکستان میں تاریخ کی کم ترین سرمایہ کاری ہو رہی ہے پختونخوا میں کرپشن کرنے والوں کو سیدھا جیل جانا ہوگا۔پاکستان کا سب سے بڑا مسئلہ بے روزگاری ہے باہر ممالک میں کاروبار کرنے والے پاکستانیوں کو واپس لانا ہے۔

 

انہوں نے کہا کہ پاکستان جنتا خوبصورت ہے اتنا سوئز لینڈ بھی نہیں ہے آج پختونخوا کارکردگی میں پورے ملک میں اول ہے اور سیاحت میں بھی سر فہرست ہے

ایمزٹی وی (بلوچستان)وزیراعظم نواز شریف گوادر میں ترقیاتی منصوبوں کا سنگ بنیاد رکھدیا افتتاحی تقریب سے خطاب میں وزیراعظم نے عظیم الشان اقتصادی راہداری منصوبے پر روشنی ڈالی اور اسے خطے کی ترقی سے تعبیر کیا۔ انہوں نے کہا کہ گوادر ایک خوشحال ترین شہر بننے جا رہا ہے۔ جدید ائیرپورٹ تعمیر کیا جا رہا ہے۔

اقتصادی راہداری منصوبہ نئی تاریخ رقم کر ے گا۔ پچاس ہزار لوگوں کو روزگار میسر آئے گا۔ گوادر موٹر وے بھی اپنی مثال آپ ہو گی۔ اس موقع پر انہوں نے ملکی ترقی کا نقشہ بھی کھینچا۔ وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ لوڈ شیڈنگ 2018ءتک ختم ہو جائے گی۔ دہشت گردوں کا حال بھی سب کے سامنے ہے۔ دہشت گردی کا ہاتھی مار گرایا۔ دم باقی ہے بس۔

ملک میں امن و امان کے لیے دن رات ایک کر رہے ہیں توقع ہے تمام چیلنجز پر قابو پا لیں گے۔ وزیراعظم نواز شریف نے تقریب کے اختتام پر چین زندہ باد اور پاکستان پائندہ باد کا نعرہ بھی لگایا

ایمزٹی وی(راولپنڈی) ڈی جی آئی ایس پی آر جنرل عاصم سلیم باجوہ نے پریس بریفنگ میں بتایاکہ آپریشن ضرب عضب کامقصد دہشت گردوں کا مکمل خاتمہ ہے۔2014میں ملک میں ہر طرف دہشت گردی کے واقعات ہو رہے تھے۔ ہم نے بہت سی قربانیوں کے بعد ان علاقوں کو کلیئر کیا۔ خیبرایجنسی میں900 کے قریب دہشت گرد مارے گئے اور نو سو بانوے خفیہ ٹھکانے تباہ کئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ شوال میں ایک ایک گھر کو کلیئر کیا۔ شوال کا علاقہ سوئٹزرلینڈ اورپیرس بن گیاہے۔ تمام علاقوں میں مارکیٹیں بنائی جا رہی ہیں۔ مسجدیں ٹھیک کی جا رہی ہیں۔ عاصم سلیم باجوہ کا کہنا تھا کہ ہم پر انگلیاں اٹھانے والے ہماری قربانیاں دیکھیں۔ دہشت گردی کےخلاف جنگ میں 537 فوج کے اہلکار شہید ہوئے۔ ہم نے اس جنگ میں 6.9 ارب ڈالر کی قربانی دی۔

انہوں نے بتایا کہ جس رات علامہ اقبال پارک لاہور میں دھماکاہوا اسی وقت انٹیلی جنس بنیاد پر ملک بھر میں آپریشن شروع کر دیے گئے تھے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں بھارتی مداخلت بے نقاب ہو گئی ہے اور کل بھوشن کی گرفتاری اس کا ثبوت ہے۔ بھارتی جاسوس سے تحقیقات میں دہشت گرد نیٹ ورک پکڑا گیا۔ انہوں نے واضح کر دیا کہ بلوچستان میں حالات بدل رہے ہیں۔ بھارتی وزیراعظم نے بلوچستان سے متعلق بیان دیا تو پوری دنیا نے اس پر ردعمل بھی دیکھ لیا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس بریفنگ میں واضح کیا کہ پاکستان مخالف نعرے کسی صورت بھی قبول نہیں۔ ایم کیو ایم رہنماوں کو رینجرز ہیڈکوارٹر بلا کر حملہ کرنےوالوں کی نشاندہی کرائی گئی۔ پاکستان کےخلاف نعرے لگانے والا شخص کسی اور ملک میں بیٹھا ہے۔ کراچی آپریشن سے دہشت گردی کے واقعات میں 74 فیصد کمی آئی۔ ٹارگٹ کلنگ‘ بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتیں بھی کم ہو گئیں۔

انہوں نے کہا داعش کی پاکستان میں گھسنے کی کوششیں ناکام بنا دیں۔ لوگوں کو ہزار ہزار روپے دے کر بھی داعش کے حق میں وال چاکنگ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ داعش سے تعلق رکھنے والے تین سو نو افراد پکڑے گئے۔ پاکستان میں داعش کا امیر حافظ عمر فورسز پر حملوں میں ملوث رہا۔

پاک فوج کے ترجمان نے کہا پنجاب میں رینجرز کو اختیارات دینے سے متعلق بات ہو رہی ہے۔ نیشنل ایکشن پلان پر عملدرآمد پوری قوم کےلئے بہتر ہو گا۔

ڈی جی آئی ایس پی آر نے پریس بریفنگ میں واضح کیا کہ پاکستان مخالف نعرے کسی صورت بھی قبول نہیں۔ ایم کیو ایم رہنماوں کو رینجرز ہیڈکوارٹر بلا کر حملہ کرنےوالوں کی نشاندہی کرائی گئی۔ پاکستان کےخلاف نعرے لگانے والا شخص کسی اور ملک میں بیٹھا ہے۔ کراچی آپریشن سے دہشت گردی کے واقعات میں 74 فیصد کمی آئی۔ ٹارگٹ کلنگ‘ بھتہ خوری اور اغوا برائے تاوان کی وارداتیں بھی کم ہو گئیں۔

انہوں نے کہا داعش کی پاکستان میں گھسنے کی کوششیں ناکام بنا دیں۔ لوگوں کو ہزار ہزار روپے دے کر بھی داعش کے حق میں وال چاکنگ کی گئی۔ انہوں نے کہا کہ داعش سے تعلق رکھنے والے تین سو نو افراد پکڑے گئے۔ پاکستان میں داعش کا امیر حافظ عمر فورسز پر حملوں میں ملوث رہا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا پاکستان میں دہشت گردوں کا سایہ بھی برداشت نہیں کریں گے۔ ہماراکام ابھی ختم نہیں ہوا۔ افغانستان میں دہشت گردوں کی موجودگی پاکستان کیلئے خطرہ ہے۔

ایمزٹی وی(تعلیم)وزیر برائے تعلیم خواندگی جام مہتاب حسین نےکیے جائیں برطانوی ماہرین تعلیم کے ایک وفد سے ملاقات کی ۔ ملاقات میں سیکریٹری تعلیم فضل اللہ پیچوہو ،اسپیشل سیکریٹری ڈاکٹر منصور رضوی ،ڈائریکٹر جنرل پرائیویٹ اسکولز ڈاکٹر منسو ب صدیقی اختیار بیگ اور ڈاکٹر ایس ایم طاہر علی بھی موجود تھے۔

 

اس موقع پر صوبائی وزیر برائے تعلیم و خواندگی جام مہتاب حسین ڈھر نے کہا ہے کہ موجودہ حالات اس بات کے متقاضی ہیں کہ شہری و دیہی طالب ِ علموں کو جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے تعلیم کے یکساں اور بہتر مواقع مہیا کرے ۔

اس موقع پر ۔صوبائی وزیر تعلیم نے اس تجویز سے اتفاق کیا کہ ورکنگ پیپرز کے مکمل ہوجانے کے بعد اس سلسلے میں ایک پائلٹ پروجیکٹ کو آزمائشی طور پر چند منتخب سرکاری اسکولوں میں شروع کیا جائے۔

ایمزٹی وی(تعلیم)جامعہ کراچی کے ناظم امتحانات پروفیسرڈاکٹرارشد اعظمی کے مطابق بی اے پرائیویٹ سال دوم اورسال اول ودوم باہم سالانہ امتحانات برائے 2015 کے نتائج کااعلان کردیا گیاہے۔

نتائج کے مطابق فاطمہ بنت ہارون راشدسیٹ نمبر811212 نے 775 نمبر کے ساتھ پہلی،عُشبہ سحر بنت ندیم حسین سیٹ نمبر811777 نے 756 نمبر کے ساتھ دوسری جبکہ سعدیہ بنت مصطفی خان سیٹ نمبر812574 نے 755 نمبر کے ساتھ تیسری پوزیشن حاصل کی۔امتحانات میں کل 6708 طلبہ وطالبات شریک ہوئے ،547 طلبہ کو فرسٹ ڈویژن ،2037 طلبہ کوسیکنڈ ڈویژن جبکہ 5 طلبہ کو تھرڈ ڈویژن میں کامیاب قراردیاگیا۔کامیاب طلبہ کا تناسب 38.63 فیصد رہا۔