Reporter SS
ایمزٹی وی (تعلیم)زلزلے کے خوف سے بھگڈر مچنے سے مدرسے میں زیر تعلیم 57 طلبا زخمی ہوگئے جنہیں اسپتال منتقل کردیا گیا۔ صوبائی ڈیزاسٹر منیجمنٹ (پی ڈی ایم اے) کے مطابق بٹ گرام میں واقع دینی مدرسے کی تیسری منزل پر زیر تعلیم بچے زلزلے کے باعث عمارت ہلنے کی وجہ سے خوف کا شکار ہوگئے اور بھگدڑ مچ گئی جس کے نتیجے میں 57 بچے زخمی ہوگئے جنہیں ڈسٹرکٹ ہیڈ
کواٹر اسپتال منتقل کردیا گیا۔ اسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والوں میں 3 بچوں کی حالت تشویشناک ہے جب کہ باقی تمام بچوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد واپس بھیج دیا گیا۔
ایمز ٹی وی (کوئٹہ) وزیر اعلیٰ بلوچستان نواب ثناءاللہ زہری نے کہا کہ بلوچستان میں ہمسایہ ممالک کی مداخلت سے بین الاقوامی برادری کو آگاہ کرنے کے لیے صوبے کے پارلیمنٹرینز کو دوست ممالک بھجوایا جائے گا جبکہ وہ اس حوالے سے اقوام متحدہ کے سیکٹری جنرل کو ایک کھلا خط بھی لکھیں گے ،نام نہاد آزادی پسند اپنی جنگ میں صوبے کے کوجوانوں کو ایندھن کی طرح استعمال کر رہے ہیں حکومت مردم شماری کروانے کے لیے سنجیدہ ہے۔
وزیر اعلیٰ بلوچستان اتوار کے روز صوبے کے دورے پر آئے ہوئے معروف اینکر پرسنز سے بات چیت کر رہے تھے ،اُنھوں نے کہا کہ حکومتی پالیسی کے تحت بہت سے لوگ پہاڑوں سے اتر کر قومی دھارے میں شامل ہوئے ہیں تاہم باہر بیٹھے کچھ لوگ پیسے کی خاطر نام نہاد آزادی کی باتیں کر رہے ہیں اور یہ وہی لوگ ہیں جواپنے مقصد کے لیے صوبے کے نوجوانوں کو استعمال کر رہے ہیں۔
انھون نے مزید کہا کہ بندوق کے زور پر اپنا نظریہ دوسروں پر مسلط کرنا جمہوریت نہیں اور نہ ہی کسی کو ایسا کرنے کی اجازت دی جائے گی۔انھوں نے یہ بھی کہا کہ بھارتی وزیر اعظم مودی نے بلوچستان کے حوالے سے وہ باتیں کی ہیں جنھیں سن کر ہر شخص با آسانی اندازہ لگا سکتا ہے کہ ےہاں صورت حال کون خراب کر رہا ہے ۔ صوبے میں لاپتہ افراد اور مسخ شدہ لاشیں ملنے کے متعلق حقائق وہ نہیں جو بیان کیئے جا رہے ہیں ،حقیقت یہ ہے کہ اس سلسلے میں منفی عناصر غیر معمولی حالات کو بڑھا چڑھا کر پیش کر رہے ہیں جبلکہ ان حالات پر بڑی حد تک قابو پا لیا گیا ہے اور اعداد و شمار کے مطابق اس وقت صرف چالیس ،پچاس افراد گم شدہ ہیں جن مین سے بیشتر افغانستان اور دبئی مین موجود ہیں ۔ترجمان بلوچستان حکومت انوار الحق کا کڑ بھی اس مو قع پر موجود تھے۔
ایمزٹی وی(تعلیم)اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ نے انٹرمیڈیٹ سال دوم پری میڈیکل، میڈیکل ٹیکنالوجی اور ہوم اکنامکس کے سالانہ امتحانات برائے 2016ء کے نتائج کا اعلان کردیا،
نتائج کے مطابق پری میڈیکل گروپ کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تناسب 52.78 فیصد رہی ہوم اکنامکس گروپ کے امتحانات میں کامیاب ہونے والے امیدواروں کا تناسب 46.34 فیصد رہی
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)وفاقی وزیرمملکت برائے پانی وبجلی عابد شیرعلی نے ناظم آباد میں لڑکیوں کے سرکاری اسکول کا دورہ کیا ۔ اسکول کے دورے دوران بجلی نہیں تھی جس پر طالبہ میدان میں آگئی اور معمول کی گفتگو کے دوران اچانک بجلی کے بارے میں بات کردی ۔
طالبہ کاکہناتھاکہ ’بجلی بھی نہیں ، جب بھی آپ سکول میں آتے ہیں تو بجلی نہیں ہوتی‘۔طالبہ کے اس جملے پر عابد شیرعلی سہم سے گئے اور ’آجائے گی ، آجائے گی‘ کہتے ہوئے آگے بڑھ گئے
ایمزٹی وی(آزاد کشمیر) وزیراعظم راجہ فاروق حیدر خان نے اپنے آبائی حلقہ انتخاب چکار کے دورہ کے دوران جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ اخراجات میں کمی کے لیے آزاد کشمیر کابینہ میں توسیع نہیں کروں گا جس دن بارہ سے زائد وزیر ہوئے اس دن گھر چلا جائوں گا زیادہ وزیر قومی خزانہ پر بوجھ ہیں میں عوام پر بو جھ برداشت نہیں کر سکتا اگر ہم نے بھی چوہدری عبدالمجید والی سیاست اور حکمرانی کی تو آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ ایک سیٹ بھی نہیں لے سکے گی۔
جلسہ گاہ میں پہنچنے پر لیگی کارکنوں نے وزیراعظم کا شاندار استقبال کیا چوہدری عبدالمجید اور سردار یعقوب کی طرح حکومت نہیں کروں گا اللہ کی سرزمین پر اللہ کے سوا کسی کا خوف نہیں ہے لوگوں نے ہمیں ووٹ پیپلز پارٹی کی کرپشن ،لاقانونیت ،میرٹ کی پامالی کی وجہ سے د یئے ہیں پیپلز پارٹی کے دور کی خرابیوں کو دور کرنے میں وقت لگے گا ہم ٹی ٹونٹی کھیلنے نہیں آئے پانچ سال پورے کریں گے اور عوام کا ہر مسئلہ حل ہو گا قانون میں تبدیلیاں لائیں گے تاکہ لوگوں کو جلد انصاف فراہم ہو باپ کا کیس پوتے تک نہ جائے میڈیا تنقید برائے اصلاح کرے تنقید برائے تذلیل کو کسی بھی صورت میں برداشت نہیں کروں گاجس جگہ بھی ہاتھ ڈالتا ہوں ہر جگہ گند ہی گند نظر آتا ہے سرکاری ملازمین کو اپنا رویہ درست کرنا ہوگا جو ٹھیک کام نہیں کرے گا اسے گھر جانا ہو گا
ان کا مزید کہنا تھا کہ اسکولوں ،کالجوں میں اساتذہ کو حاضر ہو نا پڑے گا ٹھیکہ سسٹم کا دور ختم ہو چکا ہے ، دیانتداری سے کام کرنے والے ملازمین کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ، واپڈا نے آزاد کشمیر کو دیہی علاقوں میں رکھا ہوا ہے لوڈشیڈنگ کیمسئلہ پر میاں نواز شریف سے بہت جلد بات کروں گا، میرا وعدہ ہے کسی سے انتقام نہیں لوں گا ، ادھر وزیراعظم نے جماعت اسلامی مقبوضہ کشمیر کے چیئرمین شعبہ خارجہ امور غلام نبی نوشہری کے نام جوابی خط میں لکھا ہے کہ آزاد کشمیر حکومت کشمیریوں کے حق خود ارادیت کے لیے کوششیں جاری ر کھے گی ، عالمی برادری مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم بند کرانے کیلئے اقدامات کرے ، کشمیری آزادی کے حصول تک جدوجہدجاری رکھیں گے ۔
ایمزٹی وی(تجارت)کراچی میں منعقدہ ورلڈ اسلامک فورم سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ اسلامی معاشی نظام غربت کے خاتمے انصاف اور دولت کے یکساں تقسیم پر مشتمل ہے جس کے نفاذ کے لیے مختلف مسائل دور کرنے کی ضرورت ہے لہذا اسلامی بینکاری کے لیے تیز رفتاری کے ساتھ درست سمت میں کام کرنا ہوگا۔ اسلامی بینکاری کے حوالے سےقائم کی گئی کمیٹی نے گزشتہ دو سال میں نمایاں کام کیا اور مالیاتی شعبے کے ماہرین کی مدد سے پاکستان کو اسلامی سکوک بینکنگ میں شامل کیا۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ وزیر خزانہ بنتے ہی اسلامی بینکاری کے لئے قائمہ کمیٹی تشکیل دی، وزیراعظم اور میری خواہش تھی کہ پاکستان میں اسلامی بینکاری ترقی کرے۔ اسلامی بینکاری کے لئے 3 ایکسیلینس سینٹر قائم کئے جاچکے ہیں اور اب اسلامی معاشی نظام کو ملک بھرمیں پھیلایا جائے گا۔ اسلامی بینکاری غربت کا خاتمہ، سماجی انصاف اور دولت کی منصافہ تقسیم کا نظام فراہم کرے گا جب کہ حکومت اسلامی مالیاتی نظام کی ترقی کے لئے کام کررہی ہے۔ وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کی معاشی ترقی کی نمو 4 فیصد سے بڑھ کر 5 فیصد کے قریب آئی ہے اور 2018 میں جی ڈی پی کی شرح نمو 7 فیصد تک پہنچ جائے گی۔
انہوں نے کہا کاش میرے پاس جادو کی چھڑی ہوتی اور میں فوری طور پر سودی نظام کا خاتمہ کردیتا کیونکہ اسلامی مالیاتی نظام میں دین اور دنیا دونوں کا فائدہ ہے لہذا پورے مالیاتی اور معاشی نظام کو چند سال میں اسلامی اصولوں کے مطابق بنانا ہے اسحاق ڈار نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ جس نے بھی پاکستان سے غداری کی اس کا بھیانک انجام ہوا ہے، جن لوگوں نے مشرقی پاکستان توڑا ان کا اور ان کی اولادوں کا انجام بھی عبرتناک ہوا۔
ایمزٹی وی(بزنس) سی پیک کے تحت کروڑوں روپے مالیت کے 2 منصوبے مکمل کر لیے گئے۔وزارت منصوبہ بندی کے دستاویزات کے مطابق سی پیک میں شامل ڈیجیٹل ٹیلی ویژن، ڈیجیٹل ٹرسٹیریل ملٹی ہینڈ براڈ کاسٹ (ڈی ٹی ایم بی) کا ایک پائلٹ پروجیکٹ مکمل کر لیا گیا ہے، یہ منصوبہ پنجاب کے مقام مری پر 20 کروڑ روپے سے زائد مالیت میں 6 ماہ کے عرصے میں مکمل ہوا ہے اور اس وقت آپریشنل ہے، دوسرا منصوبہ 193 کلو میٹر کے ایریا پر مشتمل گوادر خوشاب روڈ مکمل ہوگیا ہے جس کا افتتاح وزیر اعظم نے کر دیا ہے۔
حکومت کی ترجیح ہے کہ پاک چائنہ اکنامک کوریڈور میں شامل ہائی وے کے منصوبوں اورتوانائی کے منصوبوں کو اہمیت دے، ایسے منصوبوں پر کام کیا جا رہا ہے، رواں مالی سال کے بجٹ میں بھی ان منصوبوں کے لیے اربوں روپے مختص کیے گئے ہیں۔
دستاویزات کے مطابق بین الاقوامی گوادر ایئرپورٹ اور ایکسپریس وے پر چین کی طرف سے کام آخری مراحل میں ہے اور اگلے کچھ مہینوں میں ان منصوبوں کی گراؤنڈ بریکننگ کر دی جائے گی۔ سی پیک منصوبہ حکومت کی ترجیحات میں شامل ہے۔ تمام منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے تاکہ اپنی مقررہ وقت میں مکمل ہو سکیں۔ توانائی منصوبوں کی تکمیل سے2017 تک 10 ہزار میگا واٹ بجلی نیشنل گرڈ میں شامل ہو جائے گی۔ ان منصوبوں کی تکمیل سے توانائی کے بحران پر قابو پانے میں مدد ملے گی۔ سی پیک قومی منصوبہ ہے جس سے تین ارب لوگ مستفید ہوں گے۔
ایمزٹی وی (اسلام آباد)وفاقی دارالحکومت سمیت پنجاب ، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر کے بالائی علاقوں میں زلزے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں تاہم خوش قسمتی سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔ اسلام آباد سمیت پوٹھوہار ریجن، خیبر پختونخوا میں سوات، بٹگرام، مالاکنڈ اور دیر سمیت مختلف علاقوں جب کہ آزاد کشمیر میں مظفر آباد اور وادی نیلم میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے۔ جس سے مختلف علاقوں میں کچے مکانات گرنے کی اطلاعات آئی ہیں تاہم اس سے کسی بھی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا۔
قومی زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کی شدت 4.5 ریکارڈ کی گئی اور اس کا مرکز مینگورہ میں 15 کلومیٹر زیر زمین تھا۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ زلزلے کی گہرائی کم ہونے کی وجہ سے مزید آفٹر شاکس آنے کا خدشہ ہے۔
ایمزٹی وی(تعلیم/کراچی)جامعہ کراچی میں 6 اور 7دسمبر کو منعقد ہونے والے پہلے اینوینشن ٹو اینوویشن سمٹ سندھ کے انعقاد سے متعلق اجلاس جامعہ کراچی کے وائس چانسلر سیکریٹریٹ میں بروز پیر 5ستمبر کو دوپہر2:30بجے منعقد ہوگا۔
اجلاس میں شیخ الجامعہ پروفیسر ڈاکٹر محمد قیصر،رجسٹرار پروفیسر ڈاکٹر معظم علی خان،ڈائریکٹر آفس آف ریسرچ اینویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر عالیہ رحمن ،مشیر شیخ الجامعہ برائے سیکیو رٹی پروفیسر ڈاکٹر خالد عراقی،رئیس کلیہ سماجی علوم پروفیسر ڈاکٹر مونس احمر،مشیر امورطلبہ پروفیسر ڈاکٹر انصر رضوی،انچارج گیسٹ ہاؤس پروفیسر ملاحت کلیم شیروانی اور انچارج گرلز ہاسٹل پروفیسرڈاکٹر انیلا امبر ملک شرکت کریں گی۔