Reporter SS
ایمزٹی وی(اسلام آباد) وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس آج ہورہا ہے جس میں وزیراعظم پائیدار ترقی کے اہداف کا پروگرام پانچ روپے کے سکے کے ڈیزائن تبدیلی اور دس روپے کا نیا سکہ متعارف کرانے کی منظوری دی جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں کابینہ کمیٹی برائے تنظیم نو کے فیصلوں کی توثیق کی جائے گی ۔ وزیراعظم پائیدار ترقی کے اہداف کا پروگرام منظوری کیلئے پیش کیا جائے گا
ٹیکس قوانین ترمیمی آرڈیننس 2016 بھی منظوری کیلئے وفاقی کابینہ کے اجلاس میں پیش کیا جائے گا ۔ پٹرولیم مصنوعات پر سیلز ٹیکس کی شرح کے تعین کا معاملہ بھی کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے۔
ایمزٹی وی(تعلیم)صوبہ سندھ کی جامعات کی خودمختارانہ حیثیت بحالی کے لیے سندھ بھر کی پبلک سیکٹر جامعات کے اساتذہ آج ہڑتال کریں گے اور درس و تدریس معطل رہے گی۔سندھ یونیورسٹیز لا 2013 میں کی گئی ترامیم کے خلاف سندھ کی جامعات تین سال سے جدوجہد کررہی ہیں
فیڈریشن آف آل پاکستان اکیڈمک اسٹاف ایسوسی ایشنز (فپواسا)سندھ کے صدر ڈاکٹر میر شاہنوازتالپرکے مطابق سندھ حکومت کی جانب سے اساتذہ کے نمائندوں سے کیے گئے معاہدے کے خلاف مختلف جامعات میں افسران کی براہِ راست تقرری سے جامعات میں اساتذہ،افسران اورملازمین میں بے چینی پھیل گئی ہے اورتمام اساتذہ ایسوسی ایشنزکایہ مشترکہ مطالبہ ہے کہ حکومت ِ سندھ ایسی تمام تقرریاں واپس لے ۔
اساتذہ میں اس بات پر بھی غم وغصّہ پایاجاتاہے کہ حکومتِ سندھ اپنے اعلان کے باوجود مختلف جامعات کو مالی گرانٹ دینے سے گریز کررہی ہے ،سندھ کی جامعات کو حکومت عارضی اور غیر مستقل بنیادوں پر چلانے کی کوشش کررہی ہے جو اس صوبے کی جامعات کے لیے ایک انتہائی نقصان دہ عمل ہے ۔
فیڈریشن کے صدر ڈاکٹر میر شاہنواز تالپر نے کہا کہ سندھ کی جامعات کے اساتذہ نے متحد ہوکر یہ فیصلہ کیا ہے کہ جامعات کی خود مختاری کے خلاف ہر اقدام کی بھر پور مخالفت کی جائے گی۔
فپواسا سندھ کے سیکریٹری جنرل ڈاکٹر شکیل فاروقی نے کہا کہ سندھ کی جامعات میں کلیدی عہدوں پر برا جمان ریٹائرڈ افراد نہ صرف سندھ کی جامعات پر بوجھ ہیں بلکہ حاضر سروس اساتذہ اور افسران دونوں کی ترقیوں میں رکاوٹ ہیں۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جامعہ کے ہر انتظامی عہدے کو جامعات کے سلیکشن بورڈ کے ذریعے باقاعدہ اشتہار کے بعد اور قاعدے اور ضابطے کے تحت پر کیا جائے
ایمزٹی وی(تعلیم) جامعہ کراچی آفیسرزویلفیئرایسوسی ایشن کےچیف الیکشن آفیسر محمداکرم کے مطابق ایسوسی ایشن کے انتخابات اکتوبر کے پہلے ہفتے میں ہونگے۔ شرکت کے خواہشمند الیکشن آفیسر سے 5ستمبر تک رجو ع کریں۔
ایمزٹی وی(تعلیم)اعلٰی ثانوی تعلیمی بورڈ نےانٹرپری میڈکل کے نتائج کےحوالے سے اعلان کیاہےانٹربورڈ پری میڈیکل کے نتائج تیار ہیں، کنٹرولنگ اتھارٹی کی اجازت سے ایک سے 2روزمیں نتائج کااعلان کردیا جائیگا۔
ناظم امتحانات عمران چشتی نے ایک اعلامیے میں کہا ہے کہ اسٹیئرنگ کمیٹی کے مطابق 15ستمبرتک رزلٹ کااعلان کرناہے انٹر کے امتحانات 2016 میں سوا2لاکھ بچےشریک ہوئے جبکہ 10ستمبرتک پری انجینئرنگ کے نتائج کابھی اعلان کردیاجائیگا ضبط کی گئیں کاپیوں کےحوالےسے ان کا کہناتھا کہ جو95کاپیاں اینٹی کرپشن کے پاس ہیں ان کا رزلٹ مشاورت سے روکایاسنایا جائیگا۔
ایمزٹی وی(اسلام آباد) سعودی عرب کے نائب ولی عہد اور وزیر دفاع شہزادہ محمد بن سلمان نے اپنے مختصر دورہ پاکستان میں جی ایچ کیو جاکر آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے ملاقات کی۔
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر نے سعودی وزیر دفاع کے دورہ پاکستان کے ایجنڈے پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ شہزادہ محمد بن سلمان نے آرمی چیف جنرل راحیل شریف سے آدھے گھنٹے ملاقات کی۔اس دوران خطے خاص طور پر مشرق وسطیٰ کی سیکیورٹی، دفاعی تعاون سمیت دیگر باہمی دلچسپی کے امور زیر بحث آئے۔
یمن کے خلاف جنگ کا حصہ بننے سے انکار کے باوجود پاکستان کے سعودی عرب کے ساتھ سیکیورٹی تعاون کے معاہدے موجود ہیں جن کے تحت ایک ہزار کے قریب پاکستانی فوجی مشیران وہاں اپنی خدمات انجام دے رہے ہیں۔
اسلام آباد سے روانگی کے بعد سعودی نائب ولی عہد کی جانب سے وزیر اعظم نواز شریف کے نام شکریہ کا پیغام بھیجا گیا اور کہا گیا کہ اسلام آباد اور ملٹری ہیڈ کوارٹرز میں گزارے گئے چند گھنٹے دونوں ممالک کے درمیان اسٹریٹجک تعلقات کی گہرائیوں کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہیں۔
ایمزٹی وی(تعلیم/ کراچی)ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے رجسٹریشن فارم کی تاریخ کا اعلان کردیا۔ اعلامیہ کے مطابق ایسے طلبہ وطالبات جو (نویں اور دسویں باہم) سالانہ امتحانات2016 اور اس سے پہلے کے پرچوں میں فیل ہوگئے تھے اور دوبارہ سپلیمنٹری امتحانات 2016میں شریک ہونا چاہتے ہیں تووہ اپنے رجسٹریشن اور پرمیشن فارمز30اگست سے 9ستمبر تک بغیر لیٹ فیس کے بورڈ کی متعلقہ برانچوں نیشنل بینک،حبیب بینک،عسکری کمرشل بینک اوریونائیٹڈ بینک کی بورڈ آفس کی برانچوں سے حاصل کرکے وہیں جمع کروا سکتے ہیں۔
شیڈول کے مطابق فارمز19سے 23ستمبر تک200روپے ، 26سے 30ستمبر 500روپے ،3سے 7اکتوبر تک1000روپے ، 10سے 14اکتوبر تک 1200روپے اور 17اکتوبر سے مزید احکامات تک 1500 روپے لیٹ فیس کے ساتھ وصول کیے جائیں گے۔
ایمزٹی وی(تعلیم)وفاقی اردو یونیورسٹی کے شعبہ کوالٹی انہانسمنٹ سیل کے تحت جامعات میں جاری مختلف تدریسی و تحقیقی پروگراموں کا جائزہ لینے اور ان پروگراموں کو مستقبل کی ضروریات سے ہم آہنگ کرنے کیلئے 29اگست سے 2ستمبر تک روزانہ دوپہر2سے شام4بجے تک آگاہی و تربیتی ہفتہ کا آغاز کردیا گیا ہے ۔
یہ رپورٹ موضوع کے لحاظ سے اپنی نوعیت کی انفرادی حیثیت کی حامل ہے ۔اس سلسلے میں کیو ای سی کا عملہ معاونت و رہنمائی فراہم کرے گا۔
ایمزٹی وی(تعلیم)سند ھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی میں ادارے کا 131 واں یوم تاسیس یکم ستمبر کو جوش خروش کے ساتھ منایا جائے گا۔ اس موقع پر صبح سے ہی تقریبات کا آغاز ہوجائے گا، جو رات دس بجے تک جاری رہیں گی
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ سندھ مدرستہ الاسلام یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر محمد علی شیخ کی زیر صدارت ہونے والے ایک اجلاس میں کیا گیا، جس میں مختلف شعبہ جات کے ڈینس، چیئرپرنسنسز اور مختلف انتظامی شعبہ جات کے سربراہان نے شرکت کی۔
اجلاس میں طے کیا گیا کہ یکم ستمبر کو تین بڑے پروگرامز منعقد کیے جائیں گے ۔ یوم تاسیس کی مرکزی تقریب شام کو سات بجے منعقد ہوگی۔
ایمزٹی وی(بلوچستان)چین نے بھارت کو واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر اس نے بلوچستان یاپاک چین اقتصادی راہداری کی طرف میلی آنکھ سے بھی دیکھا تو بیجنگ بلا تاخیر اسے منہ توڑ جواب دے گا۔
بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کی جانب سے حالیہ ہرزہ سرائی کے بعد چین کی طرف سے آنے والا یہ شدید ترین رد عمل ہے،بیجنگ میں چینی انسٹی ٹیوٹ آف کنٹمپریری انٹر نیشنل ریلشنز کے ڈائریکٹر جنرل ہو شینگ ہینگ نے ایک انٹرویو میں خدشہ ظاہر کیا کہ جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستان میں حکومت مخالف عناصر کو اپنے مقاصد کے لئے استعمال کرسکتا ہے جس کا زیادہ امکان بلوچستان میں ہے، ایسا ہونے کی صورت میں چھیالیس ارب ڈالر کی لاگت سے زیر تعمیر پاک چین اقتصادی راہداری کو بھی نقصان کا خدشہ ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ اگر بھارت نے ایسا کچھ کیا تو چین بلا تاخیر اسے منہ توڑ جواب دے گا۔اپنے خدشات کی روشنی میں ہوشینگ ہینگ نے بلوچستان، کشمیر اور گلگت بلتستان میں بھارتی مداخلت کا حوالہ بھی دیا۔ان کا کہنا تھا کہ بھارت کا کوئی بھی اقدام صرف پاکستان کے خلاف ہی نہیں ہوگا بلکہ اس کے نتیجے میں چین اور بھارت کے درمیان کشیدگی مزید بڑھ جائے گی۔ہوشینگ ہینگ نے بھارت اور امریکہ کے درمیان بڑھتے دفاعی تعلقات کو بھی خطے کے امن کے لئے خطرہ قرار دیا۔یاد رہے کہ چین کی جانب سے پاکستان میں مداخلت کی صورت میں پہلی بار اتنی سخت وارننگ دی گئی ہے۔
ایمزٹی وی(ہرنائی)بلوچستان کے ضلع ہرنائی میں ایف سی اور حساس اداروں نے کارروائی کرکے بڑی تعداد میں اسلحہ برآمد کرلیا گیا۔
ایف سی ذرائع کے مطابق کارروائی خفیہ اطلاع ملنے پر ہرنائی میں ایک پہاڑ پر غار نما مکان پر کی گئی، جہاں سے 8اینٹی ٹینک مائنز ، ایک ایل ایم جی مشین گن چینا اور 25ہزار راؤنڈ برآمد ہوئے، تاہم کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ۔
آئی جی ایف سی بلوچستان میجر جنرل شیرافگن نے کمانڈ ایف سی اسکاؤٹ کرنل حسنین حیدر کے ہمراہ برآمدہونے والے اسلحے کا معائنہ کیا ۔
آئی جی ایف سی کا کہنا تھا کہ آخری دہشت گرد کے خاتمے تک دہشت گردوں کے خلاف کارروائی جاری رہے گی