Reporter SS
ایمزٹی وی(اسلام آباد) پاناما لیکس کے معاملے پراسپیکرسردار ایاز صادق کی زیرصدارت قومی اسمبلی کا ہنگامہ خیز اجلاس آج شام 5 بجے ہورہا ہے جس میں وزیراعظم نوازشریف اس سلسلے میں وضاحت کریں گے ۔ ذرائع کے مطابق پاناما ليكس كے معاملے پر ہونے والے اسمبلی كے اجلاس ميں شركت کے لئے حكومت اور اپوزيشن نے اپنی اپنی حكمت عملی تيار كرلی ہے، حكومت كی طرف سے اپنائی گئی حكمت عملی کے مطابق وزيراعظم نواز شريف قومی اسمبلی ميں آمد پر اپوزيشن كی طرف سے پوچھے گئے سوالات سے پہلے پاليسی بيان ديں گے جس ميں وہ ایوان کو بتائيں گے كہ ان كا كسی بھی آف شور كمپنی ميں نام نہيں ہے اور ان كے بچوں پر پاكستان كے قوانين كا اطلاق نہيں ہوتا اس ليے انہيں اپنا بزنس كا مكمل حق حاصل ہے، پاليسی بيان كے بعد وزيراعظم اپوزيشن كی جانب سے پوچھے گئے ضمنی سوالات كے جوابات بھی ديں گے۔جبکہ دوسری جانب اپوزیشن پاناما لیکس کے معاملے پرسب سے پہلے وزیراعظم کے خاندان کے احتساب کا مطالبہ کرے گی۔ اس موقع پر اپوزيشن نے وزيراعظم كی اسمبلی آمد پراحتجاج نہ كرنے كا فيصلہ كيا ہے،اجلاس ميں اپوزيشن كی جانب سے سب سے پہلے اپوزيشن ليڈرخورشید شاہ تقريركريں گے،تحریک انصاف کے رہنما رہنما شاہ محمود قريشی كا كہنا ہے كہ وزير اعظم كی آمد پر تحریک انصاف احتجاج نہیں کرے گی لیکن ان سے جوابات کا مطالبہ ضرور کیا جائے گا۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم سے قبل ایوان میں اپوزیشن اراکین اظہار خیال کریں گے جس کے بعد وزیراعظم پاناما لیکس کے معاملے پراپوزیشن کے تحفظات پر بات کریں گے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ متفقہ ٹی اوآرز کے لئے حکومت مذاکراتی کمیٹی کا اعلان کرسکتی ہے یا اسپیکر کو بھی کہا جا سکتا ہے کہ وہ متفقہ ٹی اوآرز کے لئے حکومتی اور اپوزیشن ارکان پر مشتمل کمیٹی بنا دیں۔ ذرائع کے مطابق وزیراعظم اجلاس میں اعلان کریں گے کہ ان کے بچے جوڈیشل کمیشن کے سامنے پیش ہوں گے اور حکومت جوڈیشل کمیشن کی تشکیل کے لئے اپوزیشن کو بات چیت کی آفر بھی دے گی۔ ذرائع بتاتے ہیں کہ وزیراعظم پاناما لیکس پرایوان کواعتماد میں لینے کے ساتھ ساتھ اپوزیشن کے سوالوں سے متعلق کچھ حقائق بھی سامنے لائیں گے۔
ایمزٹی وی(ملتان) تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر خان ترین نے کہا ہے کہ جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتے اور اسی لیے حکومت ٹی او آرز کیلئے اپوزیشن جماعتوں سے جلد مذاکرات کرے تا کہ پانامہ لیکس کی تحقیقات کو بجٹ سے پہلے ہی منطقی انجام تک پہنچایا جا سکے ۔
ملتان میں اپنی رہائش گاہ پر دنیا نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے جہانگیر خان ترین کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم میاں نواز شریف کے اہل خانہ کی آف شور کمپنیوں کے حوالے سے پی ٹی ائی کا موقف واضح ہے جس پر پارٹی قیادت بھی ڈٹی ہوئی ہے اور اسی لیے حکومت فوری طور پر اپوزیشن جماعتوں کی مشاورت سے ٹی او آرز بنائے تا کہ تحقیات شروع کی جا سکیں ۔ انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف جمہوریت کو ڈی ریل نہیں کرنا چاہتی لیکن حکومت کے ٹی او آرز انتہائی پیچیدہ ہیں جن کی تحقیقا ت کرنا مشکل ہے جس کی تائید چیف جسٹس نے بھی کر دی ہے ۔ جہانگیر ترین نے کہا کہ پشاور کی ہار پارٹی کوتائی کا نتیجہ ہے جس کا جائزہ لے رہے ہیں ۔ تاہم حکومت بجٹ میں اصلاحات سے نئے ٹیکس دینے والوں کو شامل کر کے ریونیو میں مزید اضافہ کرے
ایمزٹی وی (تعلیم )پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات نے بی ایڈ کے سالانہ امتحانات کیلئے داخلہ فارم و فیس جمع کرانے کا شیڈول جاری کردیا ہے ۔ سنگل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ چھ جون جبکہ ڈبل فیس کے ساتھ داخلہ فارم جمع کرانے کی آخری تاریخ13جون ہے ۔ بی ایڈ اینول 2016کے امتحانات کی تاریخ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔
ایمزٹی وی (تعلیم) طلبا و طالبات کے مفاد کے پیش نظر چیئرمین لاہور بورڈ نے تمام اسکولوں میں جماعت نہم میں داخلہ لینے کیلئے آخری تاریخ 16 مئی سے بڑھا کر 31 مئی کر دی ہے ۔ اداروں کے سربراہوں کو ہد ایت کی گئی ہے کہ وہ 31 مئی تک کئے گئے داخلوں کی تفصیلات بمعہ 800روپے رجسٹریشن فیس اور 395 روپے پراسیسنگ فیس آن لائن ڈیٹا انٹری اور بینک میں فیس جمع کر انے کا آن لائن کمپیوٹرائزڈ چالان اور انرولمنٹ کی ہارڈ کاپی بھی بورڈ آفس میں جمع کرائیں۔ تمام سرکاری ادارے رجسٹریشن فیس سے مستشنیٰ ہو نگے جبکہ فی طالبعلم پراسیسنگ فیس بورڈ میں جمع کرانا لازمی ہو گا۔ یہ بھی ہد ایت کی گئی ہے کہ طلبا و طالبات کی عمر یکم اگست 2016 تک کم از کم 12 سال ہونی چاہیے
ایمزٹی وی(تعلیم)پاکستان کی نیشنل یونی ورسٹی آفس سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (نسٹ) کے طلبہ نے پہلی فارمولا الیکٹرک کار تیار کر لی ہے جو امریکا میں منعقد ہونے والے بین الاقوامی مقابلے میں حصہ لے گی۔ نسٹ یونی ورسٹی کے انجینئرنگ کے طالبعلموں کی جانب سے تیار کی گئی فارمولا الیکٹرک کار کی تقریب رونمائی کراچی کے ایک مقامی ہوٹل میں ہوئی، یہ فارمولہ کار برقی توانائی کی مدد سے 100 کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے سفر کر سکتی ہے جب کہ اسے مکمل طور پر پاکستان میں ڈیزائن کیا اور بنایا گیا ہے۔ کار بنانے والے طلبہ کی یہ ٹیم امریکا میں منعقد ہونے والے ایف ایس اے ای الیکٹرک کمپیٹیشن میں منتخب ہونے والی واحد ایشیائی ٹیم بھی ہے۔ پاکستانی طلبہ نے ایس اے ای انٹرنیشنل کے سخت معیار کو سامنے رکھ کر کار بنانے کو بڑی کامیابی قرار دیا، یہی وجہ ہے کہ دنیا بھر کی یونیورسٹیز کے درمیان ہونے والے مقابلے میں یہ واحد ایشیائی ٹیم پاکستان کی نمائندگی کرے گی۔ اس کار کو بنانے کے لیے منصوبہ سازی، تحقیق اور پھر بنانے میں طلبہ کو 16 مہینے کا وقت لگا جب کہ اس منصوبے میں طلبہ کو ایک نجی بینک کا مالی تعاون بھی حاصل رہا۔
ایمزٹی وی(تعلیم)محمد علی جناح یونیورسٹی میں گزشتہ روز ایم بی اے اور بی بی اے کے امتحانات میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ کو ا سکا لر شپ اور سرٹیفکیٹس تقسیم کرنے کی تقریب کا انعقاد کیاگیا۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئےمحمد علی جناح یونیورسٹی کراچی کے صدر پروفیسر ڈاکٹر زبیر شیخ نے والدین پر زور دیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو اعلیٰ تعلیم دلانے کے ساتھ ساتھ انکی بہتر تربیت پر بھی توجہ دیں تاکہ وہ معاشرے کے لئے ایک مفید شہری ثابت ہوں،والدین کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ اپنے بچوں کے روزمرہ کے معاملات سے ہرگز لاتعلقی اختیار نہ کریں بلکہ ان پر گہری نظر رکھیں تاکہ اگر وہ کسی غلط راستہ پر جارہے ہوں تو ان کو بروقت روکا جاسکے۔ طلبہ امور کے ڈائریکٹر بابر سلیم،کمپیوٹر سائنس کے شعبہ کے چیئرمین احمر عمر اور اسسٹنٹ پروفیسرز عظمیٰ خان اور حسن آفتاب بھی تقریب میں موجود تھے۔ اس موقع پر تقریباً چالیس طلباء و طالبات میں اسکالر شپ اور سرٹیفکیٹس تقسیم کیے گئے ۔ڈاکٹر زبیر شیخ نے کہا کہ تعلیم محض ملازمت حاصل کرنے کے لئے ہی نہیں دی جاتی ہے بلکہ یہ فرد کو بہت کچھ سکھاتی ہے . یہ ہم کو معاشرہ میں ایک با وقار طریقہ سے جینے کا شعور فراہم کرتی ہے ۔انہوں نے کہا کہ کسی بھی درسگاہ کی کامیابی میں اس کے طلبہ اور اساتذہ کے علاوہ والدین کا بھی حصہ ہوتا ہے ،مگر سب سے زیادہ ذمہ داری استاد کی ہوتی ہے وہ طلبہ کو انکے بہتر مستقبل کے لئے رہنمائی کا فریضہ انجام دیتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے بچوں سے حالات حاضرہ پر کھل کر بات کرنی چاہیے اور ان میں اعلیٰ اخلاقی قدروں کے فروغ پر توجہ دینے کی ضرورت ہے تاکہ ایک بہتر معاشرہ کی تشکیل کی جاسکے ۔
ایمزٹی وی(تعلیم)مستقبل کے چیلنجز کا مقابلہ کر نے ،ناخواندگی پر قابو پانے اور معیاری تعلیم تک رسائی کو یقینی بنانے کیلئے علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی میں ’’فاصلاتی نظام تعلیم‘‘ پر قومی پالیسی مرتب کرنے کیلئے 2 روزہ عالمی کانفرنس شروع ہو گئی۔ ہائر ایجوکیشن کمیشن کے تعاون سے منعقدہ کانفرنس میں ملکی و غیر ملکی ماہرین تعلیم شرکت کر رہے ہیں۔چیئر مین ایچ ای سی ڈاکٹر مختار احمد افتتاحی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شاہد صدیقی نے تقریب کی صدارت کی ۔
ایمزٹی وی(ا نٹر نشنل) نیوزی لینڈ کی پارلیمنٹ میں پاناما لیکس کے حوالے سے جاری بحث کے دوران خاموشی اختیار نہ کرنے پر اسپیکر نے وزیراعظم کو ایوان سے باہر نکال دیا
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نیوزی لینڈ کے وزیراعظم جانکی پارلیمنٹ میں پاناما لیکس کے حوالے سے اپوزیشن کے سوالات کے جواب دے رہے تھے کہ اس دوران گرما گرمی بڑھ گئی جس پر پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈیوڈ کارٹر نے وزیر اعظم جانکی سمیت دوسرے اراکین پارلیمنٹ کو خاموش ہونے کی ہدایت دی لیکن وزیر اعظم نے اسپیکر کی بات کو نظر انداز کرتے ہوئے اپنی بات جاری رکھی اور چلاتے رہے جس پر اسپیکر نے وزیراعظم کو پارلیمنٹ سے باہر نکل جانے کا حکم دے دیا۔
پارلیمنٹ کے اسپیکر ڈیوڈ کارٹر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم ایوان کا حصہ ہیں اور وہ بھی پارلیمنٹ کے دوسرے اراکین سے مختلف نہیں لہٰذا ان کے ساتھ بھی دیگر اراکین جیسا رویہ اختیار کرنا چاہیے جب کہ میں نے وزیراعظم کو متعدد بار خاموش ہونے کا کہا لیکن انہوں میری بات پر کوئی توجہ نہیں دی۔
ایمزٹی وی(پشاور)خیبرپختونخوا اسمبلی کے حلقہ پی کے آٹھ کے ضمنی انتخاب میں کانٹے کے مقابلے کے بعد مسلم لیگ نواز اپنی نشست بچانے میں کامیاب ہو گئی۔ مسلم لیگ نواز کے ایم پی اے ارباب اکبر حیات کی وفات کے باعث خالی ہونے والی نشست پر ان کے بھتیجے ارباب وسیم نے کامیابی حاصل کی تو مبارکباد دینے والوں کا تانتا بندھ گیا۔ کامیابی پرخوش ارباب وسیم نے حلقے کے عوام کے اعتماد پر ان کا شکریہ ادا کیا اور اس عزم کا اظہار کیا وہ حلقے کے عوام کی خدمت کا مشن جاری رکھیں گے۔ پی کے آٹھ کے ضمنی انتخاب میں پیپلزپارٹی نے دوسری، پی ٹی آئی نے تیسری اور جے یو آئی (ف) کے امیدوار نے چوتھی پوزیشن حاصل کی۔