جمعہ, 22 نومبر 2024


سائنس فکشن فلم’میکس اسٹیل‘کا ٹریلر جاری

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ایکشن سے بھرپورہالی ووڈکی نئی سائنس فکشن ایڈونچر فلم’میکس اسٹیل‘کا ٹریلر جاری کر دیا گیاہے۔

ہدایت کاراسٹیورٹ ہینڈلر کی یہ فلم ایک ایسے نوجوان کے گِرد گھومتی ہے جو خلاء سے آنیوالے ایک ایلین روبوٹ کادوست بننے کے بعد غیر معمولی طاقت حاصل کر لیتا ہے۔

سپر ہیرو کا روپ دھارے اس نوجوان نے غیر معمولی حالات کا مقابلہ کرتے ہوئے دشمنوں کو منہ توڑ جواب دیتا ہے ۔

بل ڈوڈ اور جولیا پیسٹر کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم میں مرکزی کرداربین وینچل نے نبھایا ہے، فلم کی دیگر کاسٹ میں اینا ولفین، ماریا بیلو، ایڈی گارشیاء اور ایل میچیل شامل ہیں۔

ایکشن، ایڈونچر اور ڈرامے سے بھرپور فلم رواں سال 21 اکتوبر کو سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment