جمعہ, 22 نومبر 2024


حمزہ عباسی کو پنجاب حکومت کا نوٹس

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے خود کو ایک اور مصیبت میں مبتلا کرلیا ، پنجاب حکومت نے سوشل میڈیا پر بچوں کے اغواء کی افواہیں پھیلانے کے معاملے پر حمزہ کو نوٹس جاری کر دیا ۔ سوشل میڈیا پر معروف اداکار حمزہ علی عباسی نے بچوں کے اغواء اور ان کے اعضاء کے کاروبار سے متعلق غیر مصدقہ پیغام جاری کیا ، پنجاب حکومت نے اس کا نوٹس لیتے ہوئے انہیں نوٹس جاری کردیا ۔ پراسیکیوٹر جنرل پنجاب کی جانب سے جاری کئے گئے نوٹس میں کہا گیا کہ حمزہ علی عباسی اپنی غیر مصدقہ پوسٹ سے متعلق معافی مانگیں بصورت دیگر انہیں 3 سے 7 سال کی سزا ہوگی ۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے حمزہ علی عباسی کو نوٹس جاری کئے جانے کی تصدیق کی ، انہوں نے واضح کیا کہ اگر حمزہ علی عباسی نے اطمینان بخش جواب نہ دیا تو اداکار کیخلاف بھرپور کارروائی کی جاسکتی ہے ۔ حمزہ علی عباسی نے 12 اگست کو فیس بک پر لکھا تھا کہ بچوں کو ان کے اعضاء حاصل کرنے کیلئے اغواء کیا جا رہا ہے ، نوزائیدہ بچوں کو اغواء کرکے ان کی جگہ مردہ بچے رکھے جا رہے ہیں، کام کرنیوالی خواتین پر مسلسل حملے ہو رہے ہیں اور حملہ آور کہتا ہے کہ یہ سب کچھ دلی سکون کیلئے کیا گیا ، ہمارے پیارے پاکستان پر سیاہ بادل مزید گہرے ہوتے جا رہے ہیں اور ہمارے حکمران اپنے بینک اکاؤنٹس بھرنے میں لگے ہوئے ہیں۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment