ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) ہدایتکار اداکار عاشرعظیم کی فلم مالک پر عدالت عالیہ کی جانب سے پابندی اٹھنے کے بعد فلم انڈسٹری کی ممتاز شخصیات نے اسے درست فیصلہ قرار دیا ہے ۔معلوم ہوا ہے کہ فلم پر سے پابندی کے خاتمے کے بعد ملک بھر سے ہدایتکارعاشر عظیم کو مبارکباد یں موصول ہو رہی ہیں اور اب فلم کی دوبارہ نمائش کے انتظامات کیے جا رہے ہیں ۔