ھفتہ, 04 مئی 2024


لہری کو بچھڑے 4برس بیت گئے

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف مزاحیہ اداکار لہری کی چوتھی برسی کل منائی گئی۔لہری کا اصل نام سفیر اللہ تھا ،انھوں نے اپنے فلمی کریئر کا آغاز 50کی دہائی میں کیا جو تیس سال تک جاری رہا ۔مزاحیہ اداکاری میں ان کا انداز منفرد تھا ۔ لہری فلم انڈسٹری کے واحد مزاحیہ اداکار تھے جنھیں منفرد اداکاری پر 12نگار ایوارڈ سے نوازا گیا ۔لہری طویل علالت کے بعد 13ستمبر 2012کو کراچے میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment