ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) ہدایتکار عمر فضلی نے اپنی میگا اسٹارفلم سایہ خدائے ذوالجلال سے اداکار شان کے عدم تعاون کے رویے پر انہیں اپنی فلم کی کاسٹ سے الگ کرکے ان کی جگہ ٹیلی وژن کے اداکار کامران مجاہد کو شامل کرلیا ہے۔ یہ فلم اب تکمیلی مراحل میں داخل ہوگئی ہے اور اسی سبب فیصلہ کیا گیا ہے فلم محرم الحرام کے بعد ریلیز کردی جائے گی۔
فلم کے دیگر نمایاں فن کاروں میں جاوید شیخ ، فردوس جمال، سہیل سمیر ، معمر رانا، ارباز خان اور شفقت چیمہ شامل ہیں۔
ہدایتکار عمر فضلی کا کہنا ہے کہ اداکار شان نے انتہائی غیر ذمہ دارانہ رویہ اختیار کر رکھا تھا جس کے سبب یہ اقدام اختیار کرنا پڑا۔
ان کے رویہ کے باعث بعض مناظر ازسرنو فلمبند کرنا پڑے جس کے باعث تاخیر ہوئی۔ اب ہم انشاءاللہ فلم سایہ خدائے ذوالجلال اکتوبر کے آخری ہفتہ میں سینما گھروں کی زینت بنا دینگے۔