ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بھارتی فلم انڈسٹری کی صف اول کی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے کہا ہے کہ مجھے اپنے ملک سے محبت ہے۔
ملک کے مفاد میں حکومت کے ہر فیصلہ کی وہ حمایت کرتی ہیں لیکن ان کا سوال ہے کہ دو ملکوں کے درمیان جاری کشیدگی کے بعد ہر مرتبہ صرف فنکاروں کو ہی نشانہ کیوں بنایا جاتا ہے؟ انہوں نے کہا کہ ہر معاملہ کے لئے فنکاروں کو قصوروار ٹھہرانا غلط ہے۔ کشیدگی کیلئے فنکاروں کو ذمہ دار نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔
پریانکا چوپڑا نے کہا کہ کسی بھی فنکار نے کبھی ایسا کچھ ایسا نہیں کیا جس سے کسی کو کوئی نقصان پہنچا ہو۔ لیکن ہر دفعہ فنکاروں کو ہی سولی پر چڑھایا جاتا ہے۔ صرف ہمیں ہی کیوں، بزنس مین، ڈاکٹرز اور سیاستدانوں کو کیوں نہیں؟