ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) لاہور میں غیر معروف آرٹسٹوں کی حوصلہ افزائی کیلئے تصویری نمائش کا اہتمام کیا گیا ہے۔ جس میں32 آرٹسٹوں کے200 سے زائد فن پاروں کی نمائش کی گئی ہے۔
لاہورالحمرا آرٹ گیلری میں اس نمائش کا اہتمام آرٹس اینڈکرافٹ فورم نے کیا تھا۔ نمائش میں رکھے گئے فن پارے روایتی خطاطی، تصویری خطاطی، آئل پینٹنگ، واٹر کلر، ڈرائینگ اور فوٹو گرافی پر مشتمل تھے۔
نمائش کا افتتاح ایگزیکٹیو ڈائریکٹر لاہور آرٹس کونسل کیپٹن (ر) عطاء محمد خاں نے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ اس نمائش کا مقصد بتدریج ختم ہونے والے فنون کی اہمیت اجاگر اور نئے آرٹسٹوں کو پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔