ھفتہ, 23 نومبر 2024


بھارتی فلموں کی نمائش پر پابندی ختم

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) سینما مالکان نے بھارتی فلموں کی نمائش پرلگائی گئی پابندی ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے جس کے بعد ملک بھر کے سینما گھروں میں بھارتی فلموں کی نمائش شروع کردی گئی ہے۔

پاکستان میں بھارتی فلموں کے نمائش کنندگان اور سینما مالکان نے پاک بھارت کشیدگی اور بھارت میں پاکستانی فنکاروں کے کام کرنے پر خودساختہ پابندی لگانے کے بعد پاکستان میں بھارتی فلموں کی نمائش نہ کرنے کااعلان کیا تھا تاہم بھارتی انتہا پسند تنظیم ایم این ایس پر بھارتی فوج کی تنقید اور مالی خسارے کے بعد سینما مالکان نے بھارتی فلموں سے پابندی اٹھانےکا فیصلہ کیا ہے جس کا باقاعدہ اعلان آج چئیرمین پاکستان ایگزیبیٹرز ایسوسی ایشن زوریزلاشاری کریں گے.

بھارتی فلمون کی نمائش پر سے پابندی کے خاتمے کے بعد ملک بھر کے سینما گھروں میں فواد خان کی فلم اے دل ہے مشکل اوراجے دیوگن کی شوے نمائش کے لیے پیش کی جائے گی، دونوں فلموں کو سنسر بورڈ کی جانب سے این او سیز بھی جاری کردی گئی ہے۔ فلم سرٹی فکیشن سینٹرل بورڈ کے چئیرمین مبشر حسن نے کہا کہ بھارتی فلموں کی نمائش انہیں سرٹیفیکیٹ ملنے کے بعد کی جائے گی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment