ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) معروف گلوکار راحت فتح علی خان نے اپنے استاد نصرت فتح علی خان کو دنیا بھر کے 48 شہروں میں خراج تحسین پیش کرنے کا اعلان کیا ہے جہاں وہ اپنے استاد نصرت فتح علی خان کو خراج تحسین پیش کر نے کے لیے سروں کا جادو جگائیں گے۔
انہوں نے کہا کہ آئندہ سال کے آغاز میں نصرت فتح علی خان کی جائے پیدائش فیصل آباد سے شروع ہونے والا خراج تحسین کا سفر 48 شہروں سے ہوتا ہوا ان کے جائے وفات لندن میں جا کر ختم ہوگاانہوں نے بتایا کہ ایک سال کے دوران دنیا کے 48 شہروں میں استاد نصرت فتح علی خان کی یاد منائی جائے گی، جس میں وہ اپنے فن کا مظاہرہ کرکے اپنے آنجہانی استاد نصرت فتح علی خان کو خراج عقیدت پیش کریں گے۔
کرکٹرز پر پش اپس کی پابندی کے حوالے سے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹرز پش اپس لگا کر یہ ثابت کرتے ہیں کہ ان میں ابھی جان باقی ہے۔لیجنڈ استاد نصرت فتح علی خاں کو خراج تحسین پیش کرنے کی میڈیا بریفنگ کے موقع پر معروف اداکار وہدایت کار شان بھی موجود تھے انہوں راحت فتح علی خاں کی اس کاوش کو بے حد سراہا۔