ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) بالی ووڈ میں سنی لیون کو ان کے ماضی کی وجہ سے شدید تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے لیکن اس کے ساتھ ہی اس کی حمایت کرنے والوں کی کمی نہیں جن میں عامر خان بھی شامل ہیں اور اس کی مثال ان کی دیوالی پارٹی میں اداکارہ کی شرکت ہے۔
بالی ووڈ میں تہواروں کے موقعوں پر تقاریب کا انعقاد عام بات ہے لیکن اس کی فلم نگری میں بڑی حیثیت ہوتی ہے کیونکہ کسی اداکار کے مستقبل کا تعین ان پارٹیز میں شرکت کرنے سے ہی ہوتا ہے اور اس حوالے سے سنی لیون کا آنے والا کل بڑا تابناک نظر آرہا ہے کیونکہ وہ اب مسٹر پرفیکشنسٹ کی نظروں میں آگئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق عامر خان اور ان کی اہلیہ ہر سال دیوالی کے موقع پر بھرپور پارٹی کا اہتمام کرتے ہیں، جس میں بالی ووڈ کے تمام بڑی شخصیات شرکت کرتی ہیں ۔ اس مرتبہ انہوں نے اپنے دیگر دوستوں کے ساتھ ساتھ سنی لیون کو بھی خصوصی دعوت دی۔ سنی لیون ناصرف عامر خان کی پارٹی میں شریک ہوئیں بلکہ اس موقع پر وہ اپنے شوہر ڈینیل ویبر کو بھی ہمراہ لائی تھیں۔ اس موقع پر دونوں نے بھارت کے روایتی لباس زیب تن کررکھے تھے۔
پارٹی کی دعوت پر سنی لیون خوشی سے پھولے نہیں سمارہیں، ٹوئٹر پر اظہار خیال کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ دنیا میں کچھ لوگ ایسے ہوتے ہیں جن میں دوسروں کو خاص بنانے کی صلاحیت ہوتی ہیں اور وہ اس پر عامر خان اور کرن راؤ کی شکر گزار ہیں۔