ھفتہ, 23 نومبر 2024


ہوش اڑا دینے والی خبر ،ایشوریہ رائے کی اصل تاریخ پیدائش کا انکشاف ہو گیا

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) سابقہ مس ورلڈ ،بالی ووڈ کی صفِ اول کی اداکارہ اور بچن خاندان کی بہو ایشوریہ رائے بچن نے 19سالہ فلمی کیرئیر میں تامل ، ہندی ،بنگالی اور انگلش فلموں میں کام کرکے کئی ایوارڈ اپنے نام کئے۔

تفصیلات کے مطابق 1نومبر1973کو بھارتی ریاست کرناٹکہ کے شہرمنگلور میں پیدا ہونے والی ایشوریا 1994میں بھارت کے لیے مس ورلڈ کا عالمی مقابلہ جیت کر شہرت کی بلندیوں پرپہنچیں۔

1997میں مانی رتنم کی تامل فلمIruvarسے اپنے کیریئر کا آغاز کرنے والی ایشوریا نےاسی برس فلم ’اور پیار ہوگیا ‘ کے ذریعے بالی ووڈ میں قدم رکھا۔

تاہم بالی ووڈ میں ایشوریا کو پہلی کامیابی فلم’ہم دل دے چکے صنم ‘سے ملی، اسکے بعد انہوں نے تال،جوش،محبتیں، دیو داس ، دھوم 2،گرو،سرکار،جودھا اکبراورEnthiran(روبوٹ ہندی ورژن)سمیت40سے زائدتامل،ہندی،بنگالی اور انگلش فلموں میں کام کرکے کئی ایوارڈز اپنے نام کیے۔

ایشوریا رائےء2007ءمیں بالی ووڈ کے لیجنڈری اداکار امیتابھ بچن کے بیٹے ابھیشک بچن کیساتھ شادی کے بندھن میں منسلک ہوئیں اورنومبر2011ءمیں ایک بیٹی ارادھیا کی ماں بنیں۔

2009ء میں ایشوریا رائے بچن کو بھارت کاچوتھا بڑا سویلین اعزاز پدما شری مل چکا ہے جبکہ اُنہیں فرانسیسی حکومت کی جانب سے فرانس کے دوسرے بڑے سویلین اعزاز’آرڈر آف آرٹس اینڈ لیٹرز‘ سے بھی نوازا جاچکا ہے۔پانچ سال سینما اسکرینزسے دور رہنے والی ایشوریا رائے نے سنجے گپتا کی ایکشن تھرلر فلم جذبہ سے ایک بار پھر بالی ووڈ کے بڑے پردے پراینٹری دی اور حال ہی میں کرن جوہر کی اے دل ہے مشکل میں بھی جلوۂ گر ہوئیں جس نے ریلیز سے اب تک اچھا بزنس کر لیا ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment