ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) پرستار مجھے اداکارہ، گلوکارہ اور ماڈل کے روپ میں پسند کرتے ہیں، بہت کم ایسا ہوتا ہے کہ کسی فنکار کو بیک وقت اتنی حیثیتوں سے سراہا جائے۔ اپنا کسی دوسرے سے موازانہ نہیں کرتی اورنہ ہی کبھی اس بارے میں سوچا،میں خود سے ہی مقابلہ کرتی ہوں۔ ان خیالات کا اظہار ماڈل واداکارہ عائشہ عمر نے اپنے ایک انٹرویو میں کیا۔
اداکارہ کا کہنا ہے کہ اپنی طرف سے سوفیصد رزلٹ دینے کے لیے کسی قسم کی کسر نہیں چھوڑتی، اب میں کتنا اچھا پرفارم کیا ہے تو اس کا فیصلہ دیکھنے والوں پر چھوڑ دیتی ہوں۔ فلم ’’کراچی سے لاہور‘‘ میں میری اداکاری کے ساتھ پلے بیک سنگر کے طور پر بھی سراہا گیا۔
اپنے ہی گائے ہوئے گانے پر پرفارم کرنا بہت اچھا لگا تھا، مستقبل میں بھی اس سلسلہ کو جاری رکھوں گی۔فلم میں ’’یلغار‘‘ سواتی لڑکی کا یادگار رول کر رہی ہوں، جو ایک حقیقی واقعہ پر مبنی ہے۔ یہ میرے لیے ایک چیلنج تھا جس کے لیے مجھے کافی محنت کرنا پڑی۔
اس کی شوٹنگ سوات سمیت دیگر حقیقی مقامات پر ہی کی گئی ہے جہاں پر کہانی کے مطابق حالات وواقعات نے اتنا جذباتی کیا کہ شوٹنگ کے دوران کئی روز تک روتے ہوئے سین عکسبند کروائے۔اس کا کریڈٹ پروڈیوسر ڈائریکٹر کو ہی دوں گی جنہوں نے اتنا مشکل کرودار کروا نے کے لیے بھرپور سپورٹ اور حوصلہ افزائی کی۔فلم ’’ٹوپلس ٹو‘‘ میں کیرئیر کا دوسرا آئٹم سانگ ایک روایتی مشرقی لڑکی کے روپ میں شوٹ کروایا جو پرستاروں کے لیے ایک سرپرائز ہوگا۔ جس کی کاسٹ میں علی عظمت، عروہ حسین، بلال اشرف، نوشین شاہ، سلیم معراج اور مصطفی قریشی شامل ہیں۔
اس فلم کے رائٹر ڈائریکٹر شاہد شفاعت جن کی یہ ڈبیو فلم ہے۔ ماڈلنگ سے اداکاری کی طرف آئی مگر گلوکاری کا بھی شوق تھا۔ اداکاری، ماڈلنگ اور کمپیئرنگ میں مصروفیت کے باوجود گلوکاری کو نہیں چھوڑا، ’’کراچی سے لاہور‘‘ میں پلے بیک سنگر سانگ ’’ٹوٹی فروٹی‘‘ بے حد پسند کیا گیا۔ خوش قسمت ہوں کہ اداکارہ، ماڈل، کمپیئر اور گلوکارہ کی حیثیت سے سراہا جارہا ہے۔