ھفتہ, 18 مئی 2024


فلم ’ریزیڈنٹ ایول دی فائنل چیپٹر' کی نئی جھلکیاں منظرعام پر

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) خوف اور دہشت سے بھرپور سائنس فکشن ایکشن ہارر فلم سیریز ریزیڈنٹ ایول سیریز کی آخری فلم ’ریزیڈنٹ ایول دی فائنل چیپٹر‘ کی نئی جھلکیاں جاری کردی گئی ہیں۔

ہدایتکارپال اینڈریوسن کی یہ فلم ریزیڈنٹ ایول سیریز سلسلے کی چھٹی کڑی ہے، جس کی کہانی ایک بار پھر خطرناک وائرس کا شکار ہونیوالے افراد کے گِرد گھوم رہی ہے، جو انفیکشن سے محفوظ افراد کو اپنے گروہ میں شامل کرنے پر تْل جاتے ہیں، اور راستے کی رکاوٹ بننے والے افراد کو جان سے مار دیتے ہیں۔

جیریمی بولٹ، رابرٹ کلزر اور پال اینڈرسن کی مشترکہ پروڈیوس کردہ اس فلم میں مشہورِ زمانہ اداکارہ مِلا جو ووِچ ایک بار پھر اپنے گزشتہ کردار میں ایکشن میں دکھائی دیں گی، جن کے علاوہ فلم کی دیگر کاسٹ میں شان رابرٹس، علی لارٹر، روبی روز، ایئن گلین اور ولیئم لیوی شامل ہیں۔

ایکشن ایڈونچر اور دہشت سے بھرپور یہ سائنس فکشن فلم جیمز پروڈکشن کے تحت رواں سال 23دسمبر کو جاپان، جبکہ آئندہ سال 27جنوری کو امریکی سنیما گھروں کی زینت بنائی جائیگی۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment