ھفتہ, 23 نومبر 2024


دوست ممالک سے مشترکہ فلمسازی کرنی چایئے، ثناء

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) اداکارہ ثنانے کہاہے کہ فلمسازوں کواپنے دوست ممالک ایران،چین اورترکی کے ساتھ مشترکہ فلمسازی کرنی چاہئے ،ملکی ہنرمندجدیدٹیکنالوجی سے مستفیدہوسکتے ہیں۔

ایک بیان میں انکاکہناتھاکہ ایران،چین اورترکی کی فلمی صنعتیں بہت ترقی یافتہ ہیں اوروہ ہمارے ہمسایہ اوردوست ملک ہیں۔ایران کی فلمیں اب پوری دنیامیں مقبول ہوچکی ہیں جبکہ انہیں اردوزبان میں ڈب کرکے پاکستانی ٹی وی چینلزسے بھی نشرکیاجاچکاہے اورترکی ڈرامے ایک عرصے سے ملکی ٹی وی سکرین پراپناسحرجمائے ہوئے ہیں ۔ ہمارے فلمسازوں کوچاہیے کہ وہ ان ملکوں کے ساتھ ملکرپروڈکشن کریں۔

ثنا کاکہناتھاکہ ترکی کے ساتھ فلمسازی کاآغازہوچکاہے اورمشترکہ فلمسازی کے تحت بننے والی فلم زہرعشق میں مجھے کاسٹ کیاگیاہے جس کی عکسبندی جاری ہے ۔میری خواہش ہے کہ ترکی کے ساتھ مزید فلمیں بنیں اورایرانی وچینی فلمی صنعت سے بھی فائدہ اٹھایا جائے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment