ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) نامور ہالی ووڈ اداکارہ نکول کڈمین اور سلم ڈوگ ملینئر سے شہرت کی بلندیوں پر پہنچنے والے دیو پٹیل کی نئی ہالی ووڈ ڈراما فلم 'لائن(lion ')کا نیو یارک سٹی میں رنگا رنگ پریمیئر منعقد ہوا، جس میں سابق امریکی صدر بِل کلنٹن سمیت فلم کی کاسٹ نے جلوے بکھیر کر تقریب کو چاندلگا دئیے۔
نکول کڈمین اوردیوپٹیل سمیت فلم کی کاسٹ ریڈ کارپٹ پر پہنچی تو فوٹو گرافروں کو فلم کی تفصیلات سے آگاہ کرتے اور فلم کی تشہیر کیلئے ریڈ کارپٹ پر تصاویر بنواتے رہے جبکہ بل کلنٹن کی سر پرائز انٹری نے بھی مداحوں کو دنگ کر دیا۔
حقیقی واقعات پر مبنی ہدایت کارگارتھ ڈیوس کی یہ فلم بیسٹ سیلنگ ناول 'اے لانگ وے ہوم سے ماخوذ ہے، جس کی کہانی ایک ایسے بھارتی بچے کی گِرد گھومتی ہے جو 5 سال میں عمر میں کلکتہ کی سڑکوں پر لاپتا ہو جاتا ہے ۔
غیر معمولی خطرات اور مشکل ترین حالات کا سامنا کرنے کے بعد اس بچے کو ایک آسٹریلوی خاندان گود لے لیتا ہے تاہم یہ بچہ 25سال بعد اپنے ماں باپ اور خاندان کی تلاش میں ایک بار پھر بھارت کا رُخ کرتا ہے ۔
ایئن کیننگ ، اینجی فیلڈر اورایملی شرمان کی مشترکہ پروڈکشن میں بننے والی اس فلم کی کاسٹ میں نکول کڈمین اور دیو پٹیل کے علاوہ رونے میرا، نواز لدین صدیقی،ڈیوڈ وینہم، پلاوی شردھا، ڈیپتی نیول ، اینا سیمسن، ارکا داس، پریانکا باس، تینشتا چیترجی اوربینجمن رگبی شامل ہیں۔
سچے واقعے کی منظر کشی کرتی یہ سنسنی خیز فلم وِنسنٹ کمپنی کے تحت رواں سال 25نومبر کوامریکا جبکہ آئندہ سال 19جنوری کو آسٹریلیا میں نمائش کیلئے پیش کر دی جائے گی۔