ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) نویں عالمی اردو کانفرنس کا آرٹس کونسل آف پاکستان میں آج سے آغاز ہوگیا۔ کانفرنس میں دنیا بھر سے مندوبین شرکت کر رہے ہیں۔
نویں سالانہ اردو کانفرنس 4 دسمبر تک آرٹس کونسل میں جاری رہے گی۔
آرٹس کونسل کے جنرل سیکرٹری احمد شاہ کے مطابق 4 دن کے دوران 25 مختلف ادبی نشستوں کا انعقاد کیا جارہا ہے جس میں ادب، زبان، تاریخ، فلم، ڈرامہ، تھیٹر اور موسیقی سمیت مختلف موضوعات پر اعلیٰ علمی شخصیات کی جانب سے مقالہ جات پیش کیے جائیں گے۔
افتتاحی روز کے سیشن فیض کی شخصیت پر گفتگو اور ان کی شاعری پر مشتمل ہیں