فلم ’یہ جوانی ہے دیوانی‘اور ’زندگی نہ ملے گی دوبارہ‘ جیسی فلموں سے شہرت پانیوالی بھارتی اداکارہ کالکی کوچلن جنوری2016ءمیں اپنے دورہ پاکستان کے حوالے سے خبروں میں تھی اور ہرکوئی ان کے اس دورے کے پیچھے چھپی وجہ جاننے کی کوشش میں تھا ۔
اور اب انکشاف ہواہے کہ وہ پاکستانی فلم انڈسٹری میں اپنی انٹری دینے جارہی ہیں اور وہ بطور بھارتی شہری اپنے دورہ پاکستان کے تجربات پر مبنی یہی فلم بنانے پاکستان آئی تھیں۔ تفصیلات کے مطابق معروف پاکستانی فلم میکر ’صبیحہ ثمر ‘ کی ڈاکیومینٹری فلم ’ آزمائش، ٹرائلز آف لائف‘ میں کام کرنے جارہی ہیں جس میں صبیحہ ثمر اور کوکلی پاکستان اور بھارت کے شہری ہونے کے ناطے اپنے ردعمل اور سرحد کے دونوں اطراف کا طرز زندگی شیئرکریں گی ۔
کالکی نے فلم کے حوالے سے بتایاکہ یہ کوئی سیاسی بیان نہیں لیکن سرحد کے دونوں اطراف لوگوں کی زندگیوں کی ایک جھلک ہے ، ہم پاکستان اور بھارت کے درمیان تنازعات سے دور رہتے ہوئے ایسا دکھاناچاہتے ہیں جیسے اصل میں دونوں ہیں۔ابتدائی طورپر وہ سندھ میںلوگوں کے طرز زندگی سے متعلق شوٹنگ کرنے آئی تھی ، دونوں مرکزی کردار اسلام آباد میں گئیں لیکن زیادہ ترشوٹنگ سندھ میں ہی ہوئی ۔
صبیحہ کاکہناتھاکہ کالکی اور میں چاہتی ہیں کہ دونوں ممالک کی اصل عوام کو سامنے لاناچاہتی ہیں جہاں سے اقدار بنتی ہیں، بھارت میں تاجر، ایلیٹ اور صنعتکارہیں جبکہ پاکستان میں جاگیرداروں اور ایلیٹ کلاس کی حکمرانی ہے ۔