ایمز ٹی وی ( انٹرٹینمنٹ ) فلم فئیر ایوارڈز کا میلہ اداکارعامر خان اور اداکارہ عالیہ بھٹ کے نام رہا جس میں عامر خان کو فلم ‘‘دنگل’’ کے لیے بہترین اداکار جبکہ عالیہ بھٹ کو فلم ‘‘اڑتا پنجاب’’ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔
بالی ووڈ فلم انڈسٹری کے 62 ویں فلم فیئرایوارڈزمیں مسٹر پرفیکشنسٹ عامر خان کو ان کی نئی ریلیز ہونے والی فلم ‘‘دنگل’’ کے لیے بہترین اداکارجبکہ اداکارہ عالیہ بھٹ کو فلم ‘‘اڑتا پنجاب’’ کے لیے بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔فلم فئیر ایوارڈز میں سب سے بہترین فلم کا ایوارڈ بھی ‘‘دنگل’’ کے نام رہا جب کہ اسی فلم کے ہدایتکار ‘‘نتیش تیواری’’ نے بھی بہترین ہدایتکار کا ایوارڈ اپنے نام کیا۔فلم فئیرایوارڈز میں ناقدین کی جانب سے بہترین اداکار کا ایوارڈ شاہد کپور کو ان کی فلم ‘‘اڑتا پنجاب’’ اور منوج باچپائی کو ‘‘علیگڑھ’’ جبکہ اداکارہ سونم کپور کو ان کی فلم ‘‘نیرجا’’ پر بہترین اداکارہ کا ایوارڈ دیا گیا۔دوسری جانب بہترین معاون اداکار کا ایوارڈ لیجنڈ اداکاررشی کپورکو فلم ‘‘کپوراینڈ سنز’’ جبکہ بہترین معاون اداکارہ کا ایوارڈ شبانہ اعظمی کو فلم ‘‘نیرجا’’ پر دیا گیا۔
ایوارڈ میں بہترین میوزک البم کا ایوارڈ پریتم کو فلم ‘‘اے دل ہے مشکل’’ کے لیے دیا گیا۔فلم فئیرایوارڈز میں بہترین پلے بیک سنگرگلوکارکے لیے اریجیت سنگھ کو ان کے گانے ‘‘اے دل ہے مشکل’’ جب کہ گلوکارہ نیہا بھاسن کو فلم ‘‘سلطان’’ کے گانے جگ گھومیا پردیا گیا۔ایوارڈزمیں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ ماضی کے لیجنڈ اداکارشتروگن سنہا کو دیا گیا۔