ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)نواز الدین صدیقی بہت جلد اردو افسانہ نگار ’منٹو‘ کی زندگی پر بننے والی بالی ووڈ فلم میں مرکزی کردار ادا کرتے نظر آئیں گے اور ایسا محسوس ہورہا ہے جیسے وہ اپنے کردار کو کافی سنجیدگی سے لے رہے ہیں۔ نواز الدین صدیقی نے ایک انٹرویو میں اپنے کردار کے حوالے سے تفصیلات شیئر کیں اور بتایا کہ ’منٹو پر نندیتا نے کافی تحقیق کی ہے، اس کے لیے ان کا شکریہ، مجھے لگتا ہے کہ میں انہیں اتنا اچھی طرح تو جان چکا ہوں کہ ان کے کردار کو بخوبی ادا کرسکوں، مجھے منٹو کی طرح ڈریسنگ کرنی ہے اور جب تک میں ان کا کردار ادا کررہا ہوں، میں اپنی زندگی بھی ان ہی کی طرح گزاروں گا اور ایسا کچھ لکھنے کی کوشش کرتا رہوں گا جو ان کے الفاظ کی طرح جادو کرسکیں‘۔ خیال رہے کہ حال ہی میں نواز الدین صدیقی کی فلم ’رئیس‘ سینما گھروں میں پیش کی گئی اور اب ان کی مکمل توجہ ’منٹو‘ کی جانب ہے۔ انھوں نے بتایا، ’میں نے اپنے ارد گرد منٹو کی دنیا بسانے کا ارادہ کیا ہے، میں اپنے کمرے میں وہ تمام چیزیں لا کر رکھوں گا جو منٹو کے استعمال میں تھیں، میں ان کی طرح کے کپڑے پہنوں گا، وہی کھانا کھانے کی کوشش کروں گا جو منٹو کھاتے تھے، اُسی طرح کے بستر پر آرام کروں گا جس کا وہ استعمال کرتے تھے اور اسی طرح بات کرنے کی کوشش کروں گا، جب میں منٹو کی ظاہری شخصیت کو سمجھ سکوں گا، تب ہی ان کے باطن کو سمجھنا بھی آسان ہوگا‘۔ اپنی فلم کے حوالے سے نواز الدین کا کہنا تھا ’میں جب تک منٹو کا کردار کررہا ہوں، میں کسی اور پراجیکٹ پر کام نہیں کروں گا، میں ایسی بہترین شخصیت کے کردار کے ساتھ انصاف کرنا چاہتا ہوں اور میں ایسا کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی قربانی دے سکتا ہوں‘۔ خیال رہے کہ نواز الدین صدیقی فلم ’منٹو‘ کی شوٹنگ کا آغاز رواں سال مارچ میں کریں گے، جس کی ہدایات نندیتا داس دے رہی ہی
Leave a comment