ھفتہ, 23 نومبر 2024


نکول کڈمین کا تالی بجانے کے عجیب انداز، سوشل میڈیا پر بحث

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)آسکر ایوارڈ کی تقریب میں بہترین فلم کے اعلان میں غلطی تو ہوئی لیکن سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع اداکارہ نکول کڈمین کے تالی بجانے کا عجیب انداز ہے۔انعامی تقریب کے دوران جب کیمرہ سامعین میں ان پر مرکوز ہوتا تو ناظرین ان کے تالی بجانے کے عجیب انداز کا نوٹس لیتے رہے۔ ایسا محسوس ہورہا تھا کہ نکول تالی بجانے کے لیے اپنے ہاتھ کی صرف ہتھیلی کا ہی استعمال کر رہی تھیں اور انگلیوں کا بالکل بھی نہیں۔نکول کو ان کی فلم 'لائن' میں ان کے کردار کے لیے بہترین معاون اداکارہ کے لیے نامزد کیا گیا تھا لیکن یہ بازی نکول کے بجائے ویولا ڈیوس نے ماری۔ ہاں تقریب کے دوران نکول نے اپنے شیمپین رنگ کے ارمانی گاؤن سے فیشن پوائنٹ میں کامیابی ضرور حاصل کی۔

سوشل میڈیا کی سائٹ ٹويٹر پر اس کے تعلق سے لوگوں نے اپنے اپنے انداز سے تبصرے بھی کیے۔ مائیکل لوپریئر نے لکھا: 'آخر نکول کڈمین کھلے دل سے تالی کیوں نہیں بجا رہی ہیں؟ ایک اور صارف لوریئن ایپ نے لکھا: 'آخر ماجرا کیا ہے، نکول کڈمین اچھی طرح سے تالی نہیں بجا پا رہی ہیں۔' امانڈا سکمو کا ٹوئٹر ہینڈل سے تبصرہ تھا: 'نکول کڈمین آخر اس عجیب انداز سے کیوں تالی بجا رہی ہیں؟؟ ہم نے تو آج تک اس طرح تالی بجاتے کسی کو نہیں دیکھا جب تک کسی کی نیل پالش گيلی نہ ہو؟ کے ایف سی نام سے ایک ٹویٹر ہینڈل نے تبصرہ کیا: 'نکول کڈمین کو پلگ لگا کر رات بھر چارج کرنے کی ضرورت ہے۔' ریچل نامی ٹويٹر صارف نے لکھا: 'براۓ کرم کوئی نکول کڈمین کو تالی بجانا سکھا دو۔' قیاس آرئیاں اس بات پر ہورہی ہیں کہ شاید انھوں نے بھاری بھرکم انگوٹھیاں پہن رکھی ہوں گي اسی لیے انھیں صحیح سے تالی بجانے میں دشواری ہورہی ہوگی؟ کوئی بھی وجہ ہو ایک بات تو صاف ہے کہ اداکاری کے اسکول اور کالجز میں شائد تالی بجانا نہیں سکھایا جاتا ہے اور نہ ہی اس کی مشق کرائی جاتی ہوگی۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment