ھفتہ, 23 نومبر 2024


مقبول شاعر، پروفیسر حسن اکبر کمال ہم سے بچھڑ گئے

 

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ)مقبول نغمہ نگار اور شاعر پروفیسر حسن اکبر کمال 70سال کی عمر میں انتقال کرگئے۔ ان کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہر ادا کی جائے گی۔ مقبول نغمے’ہم ہیں پاکستانی ہم تو جیتیں گے‘ کے خالق حسن اکبر کمال14 فروری 1946کو آگرہ میں پیدا ہوئے ۔ انگریزی ادب میں ایم اے کیا اور تدریس سے وابستہ ہوگئے۔ ملک کے مختلف کالجوں میں استاد کے فرائض انجام دینے کے بعد گورنمنٹ دہلی کالج، کراچی کے شعبہ انگریزی میں تدریس کے فرائض انجام دیئے۔

حسن اکبر کمال ایک معروف شاعر، ماہر تعلیم، نغمہ نگار اور متعدد شعری مجموعہ کے خالق کی حیثیت سے جانے پہچانے جاتے تھے۔ حسن اکبر کمال کا پہلا شعری مجموعہ ’سخن‘ سکھر سے شائع ہوا تھا جبکہ ان کا انتہائی مقبول اور اہم شعری مجموعہ ’خزاں میر موسم‘ ہے جسے آدم جی ادبی ایوارڈ بھی دیا گیا تھا۔ حسن اکبر مقامی کالج میں انگریزی کے پروفیسر تھے،  ن کے مقبول نغموں میں ’ہم ہیں پاکستانی ہم تو جتیں گے ‘اور دیگر قومی نغمے شامل ہیں۔ حسن اکبر کمال کے انتقال پر سیاسی و مذہبی جماعتوں کے رہنماوں اور ادبی شخصیات نے افسوس کا اظہار کیا، حسن اکبر کمال کی نماز جنازہ آج بعد نماز ظہرکراچی کی مسجد خیر العمل انچولی میں ادا کی جائے گیا

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment