ھفتہ, 23 نومبر 2024


معروف کلاسیکل رقاصہ نمرین بٹ کی فلمی میدان میں انٹری

 

ایمزٹی وی (انٹرٹینمنٹ) نمرین بٹ نے میڈیا کو بتایا کہ کیمرے کی آنکھ میں آنکھیں ڈال کربات کرنے کا فن واقعی ہی بہت منفرد اورنرالا ہے۔ مجھے اندازہ ہی نہ تھا کہ ایکٹنگ کرنا کس قدر مشکل ہے۔ میں نے تواپنی زندگی میں تمام ترتوجہ رقص پرمرکوزرکھی اوربڑی محنت کے ساتھ کلاسیکی موسیقی میں اپنا نام بنایا لیکن اب اداکاری کے شعبے میں انٹری دینے کے بعد مجھے اس کی باریکیوں کا پتہ چل رہا ہے۔

میں سمجھتی ہوں کہ ماضی کی معروف اداکا راہیں صبیحہ خانم، شمیم آراء، فردوس، بہار، نشو، شبنم، بابرہ شریف، رانی اورسنگیتا سمیت دیگرنے جس طرح سے اداکاری کے شعبے کواپنی صلاحیتوں سے انمول بنایا، اس کی کوئی دوسری مثال نہیں ملتی۔ رقاصہ نے کہا کہ مجھے فلم کی شوٹنگ کے دوران خاصی دشواریوں کا سامنا رہا ہے لیکن جہانگیرجانی جوکہ بہت تجربہ کار اداکارہیں، ان کی رہنمائی سے مجھے اپنے کردارمیں حقیقت کے رنگ بھرنے میں آسانی ہورہی ہے۔

ایک سوال کے جواب میں نمرین بٹ نے کہا کہ فلم کے شعبے میں کام کرنے کے لیے مجھے پہلے بھی متعدد بار آفرزہوچکی ہیں لیکن مجھے جاندار کردار اور کہانی والی فلم میں ہی ہے کام کرنا تھا، جونہی مجھے ایک ایسی فلم آفرہوئی جس میں مجھے مرکزی کرداردیا گیا ہے ، میں نے اس کوفوری سائن کیا۔ میں نے مزید تین فلمیں بھی سائن کی ہیں لیکن اس بارے میں شوٹنگ پرپہنچنے کے بعد ہی تفصیلات سے آگاہ کرونگی۔ انہوں نے کہا کہ میں نے ہمیشہ پہلے کام کیا ہے اوراس کے بعد اس کی تشہیرکی ہے۔ مجھے وہ لوگ بالکل پسند نہیں جو پروجیکٹ کی بات چیت شروع ہونے پرہی اس کی جھوٹی تشہیرکرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔

 

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment