ھفتہ, 23 نومبر 2024


ماہرہ خان کی فلم ”ورنہ“ کو فلم بینوں کیلئے نامناسب قرار

 

ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ) سینٹرل بورڈ آف فلم سینسرز اسلام آباد نے پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان کی فلم ”ورنہ“ کو فلم بینوں کیلئے نامناسب قرار دیتے ہوئے اس کی نمائش پر پابندی عائد کر دی ہے۔
سینسر بورڈ کی جانب سے پابندی عائد کئے جانے کے بعد یہ فلم فل بورڈ کے سامنے اسکرین ٹیسٹ کیلئے پیش کی جائے گی جس کے بعد پابندی برقرار رکھنے یا ہٹانے کا فیصلہ کیا جائے گا۔
فلم ”ورنہ“ کی افتتاحی تقریب آج لاہور میں سے طے تھی جس میں شوبز کے ستاروں سمیت مختلف شعبہ سے تعلق رکھنے والے معروف افراد نے شرکت کرنا تھی جبکہ کل اسے اسلام آباد اور اس سے اگلے روز کراچی میں نمائش کیلئے پیش کیا جانا تھا۔
فلم کی نمائش پر پابندی کے بعد یہ افواہیں بھی گردش کرنے لگیں کہ یہ افواہ فلم بنانے والوں کی جانب سے شہرت حاصل کرنے کیلئے پھیلائی گئی ہے تاہم پی آر ٹیم کی قائد ثمرا مسلم نے ان افواہیں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ”اور جب ہماری آدھی ٹیم دعوت نامے بانٹ رہی تھی، ہم نے سینسر بورڈ کو فون کر کے یہ سب کرنے کو کہا؟ کوئی بھی سینماءسینسر بورڈ کے سرٹیفکیٹ کے بغیر فلم کیسے چلا سکتا ہے۔ “
فلم کے ڈائریکٹر اور پروڈیوسر ندیم منصور کی جانب سے فلم کی نمائش پر اچانک پابندی سے متعلق تاحال کوئی بیان سامنے آیا ہے اور نہ ہی ماہرہ خان نے لب کشائی کی ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل شعیب منصور کی فلم ”مالک“ کو بھی نمائش کیلئے پیش کئے جانے کے چند روز بعد بند کر دیا گیا تھا جس میں کرپشن کے موضوع کو زیر بحث لایا گیا تھا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment