ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)نامور بالی ووڈ اداکارہ کرینہ کپور خان ویسے تو سماجی مسائل پرکم بات کرتی ہیں لیکن مقبوضہ کشمیر میں 8 سالہ ننھی آصفہ کے ساتھ ہوئی درندگی نے کرینہ کو بھی آواز اٹھانے پر مجبور کردیا۔
چند روز قبل مقبوضہ کشمیر کے علاقے کٹھوعہ میں 8 سالہ ننھی آصفہ بانو کے ساتھ ہوئی زیادتی اور لرزہ خیز قتل نے پوری انسانیت کو شرماکر رکھ دیا تھا۔ عام لوگوں کے ساتھ پورابالی ووڈ آصفہ کیلئے اٹھ کھڑا ہواتھا۔
یہاں تک کہ سماجی اور ملکی مسائل پربہت کم بات کرنے والی اداکارہ کرینہ کپور خان بھی آصفہ کیلئے بولنے پر مجبور ہوگئی تھیں اور انہوں نے بھی دیگر فنکاروں کی طرح ہاتھ میں پلے کارڈ اٹھاکر آصفہ کے ساتھ اظہار یکجہتی کیاتھا۔ کارڈ پر لکھا تھا’’میں ہندوستان ہوں، میں شرمندہ ہوں، 8 سالہ آصفہ کے ساتھ ہوئی اجتماعی زیادتی اور قتل پر، ہمیں ہمارے بچوں کیلئے انصاف چاہئیے۔‘‘