جمعہ, 22 نومبر 2024


جاوید کوڈو ٹریفک حادثے میں شدید زخمی

 

انٹرٹینمنٹ: معروف اسٹیج کامیڈین جاوید کوڈو ٹریفک حادثے میں شدید زخمی ہوگئے، طبی امداد کے لیے ہسپتال منتقل کردیا گیا۔ متعدد اسٹیج ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والے معروف کامیڈین جاوید کوڈو لاہور کے علاقے مسلم ٹاؤن میں ٹریفک حادثے کے نتیجے میں شدید زخمی ہوگئے۔ جاوید کوڈو کو زخمی حالت میں فوری طور پر گنگا رام ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے، ڈاکٹرز کے مطابق ان کی کولہے کی ہڈی ٹوٹ گئی ہے جس کو جوڑنے کے لیے ان کا آپریشن کیا جائے گا۔ جاوید کوڈو نے اپنے کیریئر کا آغاز 1981 میں ڈرامہ سودے باز سے کیا، انہوں نے 150 پنجابی اور اردو فلم میں بھی اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے، ان کا ڈرامہ ’آشیانہ‘ آج بھی لوگوں کو یاد ہے۔ یاد رہے کہ 2016 میں معروف کامیڈین جاوید کوڈو کی طبعیت اچانک خراب ہونے پر انہیں فوری طور پر گنگا رام اسپتال لاہور منتقل کیا گیا جہاں سے ڈاکٹروں نے اہلخانہ سے انہیں جنرل اسپتال منتقل کرنے کی ہدایت کی ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ جاوید کوڈو کے دماغ کی شریان کو معمولی نقصان پہنچا ہے تاہم اگلے بہتر گھنٹے انتہائی اہم ہیں، شہباز شریف نے کامیڈین جاوید کوڈو کی بیماری کا نوٹس لیتے ہوئے علاج کے لیے میڈیکل بورڈ تشکیل دینے کا حکم دیا ہے

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment