جمعرات, 21 نومبر 2024


موبائل ایپ کے ذریعے مادھوری سے رقص سیکھیں

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی وڈ کی ’دھک دھک گرل‘ مادھوری دکشت اب رقص کی استاد بھی بن گئی ہیں۔ انھوں نے حال ہی میں اس کے لیے ایک خاص اور نیا موبائل ایپ ’ڈانس ود مادھوری‘ لانچ کیا ہے جس کے ذریعے وہ اب رقص سكھائیں گي۔ گزشتہ برس مادھوری نے اپنی ’آن لائن ڈانسنگ اکیڈمی‘ کھولی تھی اور یہ ایپ اسی سمت میں ایک اور قدم ہے۔

 

مادھوری کا کہنا ہے کہ ’یہ موقع ان سب کے لیے ہے جو واقعی ڈانس سیکھنا چاہتے ہیں یا پھر ڈانس کے ذریعہ ورزش کرنا چاہتے ہیں۔‘ مادھوری کہتی ہیں ’ڈانس ود مادھوری‘ ایپ پر صرف وہ ہی نہیں بلکہ اور بھی کئی كوريوگرافرز جیسے ٹیرینز لوئیس، ’اے بي سي ڈي‘ والے سلمان وغیرہ موجود ہیں اور وہ لڑکوں کو رقص سکھائیں گے۔ ان کے مطابق اس ایپ پر لوگ اپنے ڈانس کا ویڈیو بناکر اپ لوڈ بھی کر سکتے ہیں اور اس اس کا سب سے بڑا فائدہ یہ ہے کہ کوریوگرافرز ان ویڈیوز کو دیکھ کر ان کی اصلاح کر یں گے اور انہیں نئی تجاویز دیں گے۔ ’اچھا ڈانس کرنے پر آپ کو اس ایپ کے ذریعہ کسی ڈانس گروپ کے لیے منتخب بھی کیا جا سکتا ہے۔‘

 

’ڈانس ود مادھوری‘ نامی یہ ایپ فی الحال آن لائن دنیا میں زیادہ مقبول نہیں لیکن ڈاکٹر نینے کہتے ہیں ’کسی بھی نئی چیزکو بڑا ہونے میں وقت لگتا ہے، جلد ہی ہمارا ایپ بھی لوگوں کو پسند آئے گا۔‘

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment