سروں کی ملکہ نور جہاں کوبچھرے آج 18برس ہو گئے 21دسمبر 1926کو پیدا ہونے والی یہ گلوکارا نے مختلف زبانوں میں دس ہزار سے زائد نغمے گائے،انھونے 1965 کی جنگ میں جو ملی نغمے گائے وہ اپنی مثال آپ ہیں، ان نغموں نے پاک فوج کے جوش و جزبے میں بے پناہ اضافہ کیا۔ نور جہاں نہ صرف گائیگی میں مہارت رکھتی تھیں بلکہ ایک بہترین اداکارا بھی تھیں۔شاندار پرفارمنس سمیت انہیں صدارتی ایوارڈ،تمغہ امتیاز اور پرائیڈ آف پرفارمنس سمیت متعدد ایوارڈ سے نوازا گیا۔قصور کے گائیک گھرانے میں پیدا ہونے والی یہ اداکارہ ،گلوکارہ نے74برس کی عمر پائی اور 23دسمبر 2000 کو دل کا دورہ پڑنے سے اس دنیا فانی سے کوچ کر گئیں۔