کراچی ٹیسٹ میں چوتھے دن کا کھیل جاری ہے جہاں میچ مکمل طور پر میزبان ٹیم کی گرفت میں ہے اور اب سے کچھ دیر پہلے تک قومی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف 550 رنز بنا کر 470 رنز کی سبقت حاصل کرلی ہے۔
پاکستانی ٹیم کےآؤٹ آف فارم کپتان اظہرعلی اورٹی ٹوئنٹی کپتان بابراعظم کی شاندارسنچریاں اس اننگ میں قابل دیدتھیں۔
گزشتہ روز کے کھیل میں پنڈی ٹیسٹ میں ورلڈ ریکارڈ سنچری بنانے کے بعد عابد علی نے مسلسل دوسرے ٹیسٹ میں دوسری سنچری بنا کر ایک اور سنگ میل اپنے نام کر لیا، پہلے دو ٹیسٹ میں 2سنچریاں بنانے والے عابد علی پہلے پاکستانی اوردنیا کے نویں بیٹسمین بنے ہیں۔
عابد علی کی پراعتماد بیٹنگ اورشان مسعود کی شاندار سنچری کی بدولت پاکستانی ٹیم نے سری لنکا کے خلاف دوسرے ٹیسٹ میں فائٹ بیک کرتے ہوئے میچ پر کنٹرول حاصل کر لیا ہے اور اب وہ ٹیسٹ میں جیت کی پوزیشن میں آگئے ہیں۔
مسلسل ناکام رہنے والے کپتان اظہر علی 14ویں اننگز میں پہلی نصف سنچری بنانے میں کامیاب ہوگئے، بیٹنگ کے لئے سازگار ہوتی ہوئی پچ پر اب پاکستانی بولنگ کو آزمائش سے گزرنا ہوگا۔
کراچی ٹیسٹ میں تیسرے دن کے کھیل میں پاکستان نے 2 وکٹوں کے نقصان پر 338رنز بنائے جبکہ سری لنکا کی جانب سے لہیرو کمارا نے80 رنزدےکردووکٹیں حاصل کیں۔