بھا رت: سنجو فلم کی ٹیکنکل اسٹاف کی خاتون نے الزام لگایا ہے کہ ہیرانی نے انہیں متعدد بار ان کی مجبوری کا فائدہ اٹھاتے ہوئے ہراساں کیا ہے۔
خاتون نے ای میل میں مزید کہا کہ معروف ہدایتکار راج کمار ہیرانی انھیں فلم کی تکمیل کے دوران مسلسل چھ ماہ تک جنسی ہراساں کرتے رہے مگر وہ اپنے والد کی بیماری اور نوکری کی اشد ضرورت کے پیش نظر ان کے خلاف کوئی شکایت نہ کر پائی۔
دوسری طرف فلم کے پروڈیوسر ودھو ونود چوپڑا کی جانب سے جواب طلبی کے بعد راج کمار ہیرانی نے ان الزامات کی سختی سے تردید کرتے ہوئے کہا یہ سب بیانات مکمل طور پر بے بنیاد ہےں ان کا اس معاملے سے کوئی تعلق نہیں ،ہیرانی کے وکیل آنند دیسائی نے بھی ہیرانی پر لگائے جانے والے الزمات کو جھوٹ کا پلندہ قرار دیا ہے۔
واضع رہے کہ معروف ہدایتکار راج کمار ہیرانی سپر ہٹ فلموں منا بھائی سیریز،تھری ایڈیٹس،پی کے اور سنجو فلم کے خالق ہیں،جب کہ ان سے قبل بالی ووڈ سے انو ملک،نواز الدین صدیقی،اوم پوری،سبھاش گھئی اور پاکستان میں گلوکار علی ظفر بھی "می ٹو" کی زد میں آچکے ہیں۔