جمعہ, 22 نومبر 2024


بھارتی انتہا پسندوں نے پاکستانی گلوکاروں کے لیے نئی مشکل کھڑی کردی

 

پلوامہ حملے کے بعد مودی سرکار نے پاکستانی اداکاروں پر بھارتی فلموں اور ڈراموں میں کام کرنے پر پابندی لگادی۔ بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق فیڈریشن آف ویسٹرن انڈیا سینے امپلوائز (فوائس) اور انڈین فلم اور ٹیلی ویڑن ڈائریکٹرز ایسوسی ایشن نے گزشتہ روز پلوامہ حملے کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے بھارتی فلموں اور ڈراموں میں پاکستانی اداکاروں پر مکمل طور پر پابندی عائد کرنے کا مطالبہ کیا رپورٹس کے مطابق مودی سرکار نے اب باضابطہ طور پر پاکستانی اداکاروں پر بالی ووڈ اور بھارتی ڈرامہ انڈسٹری میں کام کرنے پر مکمل طور پر پابندی عائد کردی ہے جب کہ ٹی سیریز سمیت دیگر میوزک کمپنیاں پہلے ہی پاکستانی گلوکاروں کے گانے اپنے یوٹیوب چینل سے ہٹاچکے ہیں۔ واضح رہے دونوں ملکوں میں حالیہ کشیدگی کی وجہ سے نامور بالی ووڈ شاعر اوراسکرپٹ رائٹر جاوید اختر اور ان کی اہلیہ شبانہ اعظمی ہندوانتہا پسندوں کے خوف سے دورہ کراچی منسوخ کرچکے ہیں جب کہ ہندو انتہاپسندوں کے خوف سے سونی ٹی وی انتظامیہ نے پاکستان مخالف بیان نہ دینے پر بھارتی وزیر نوجوت سنگھ سدھو کو بھی ’دی کپل شرما شو‘ سے نکال دیا۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment