پیر, 25 نومبر 2024


رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اوروڈیوز لنک بلاک

لاہور: معروف گلوکارہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ سوشل میڈیا سے ہٹانے کا کام شروع کردیا گیا۔

پی ٹی اے اور ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ نے سو کے قریب لنکس بلاک کر دیے جبکہ ایک درجن سے زائد ویب سائٹ سے نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ کا مواد ہٹا دیا گیا ہے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز گزشتہ ہفتے سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھیں جس پر فنکاروں سمیت تمام سوسائٹی کی جانب سے تنقید کا نشانہ بنایا گیا۔

ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور نے رابی پیرزادہ کی درخواست پر کارروائی شروع کی اور فیس بک، یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا سے ان تمام لنکس اور ویب سائٹس کو بلاک کرنا شروع کردیا جہاں رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کلپ موجود تھے۔

ایف آئی اے ذرائع کے مطابق سو کے قریب ایسے تمام لنکس بلاک کر دیے گئے ہیں جبکہ فیس بک اور یو ٹیوب انتظامیہ کی جانب سے جواب کے منتظر ہیں کہ رابی پیرزادہ کی نازیبا تصاویر اور ویڈیوز کہاں سے اپ لنکس ہوئی۔ جواب ملتے ہی ایف آئی اے سائبر کرائم ونگ لاہور ملزمان کے خلاف سائبر کرائم ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے کارروائی کرے گا۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment