ان خیالات کا اظہار مشہور اداکار فیصل قریشی نے ثمینہ پیرزادہ کے شو ’’ریوائنڈ ود ثمینہ پیرزادہ‘‘ میں گفتگو کرتے ہوئے کیا اپنے بچپن کے حوالے سے سوال پہ انہوں نے کہا کہ میں نے کم عمری کا وقت کچھ خاص نہیں گزرا لیکن اب میں اپنی نو عمر اچھے انداز سے گزار رہا ہوں کیوں کہ میری کم عمری کے دوران میرے والد برین ہیمرج کے باعث تین ماہ تک اسپتال میں داخل تھے پھر ان کا انتقال ہو گیا،
ان کے انتقال کی وجہ سے میں بہت ٹوٹ گیا تھا ان کی بیماری کی وجہ سے سب کچھ بک گیا تھا جس کے بعد کئی پریشانیوں کا بھی سامنا کرنا پڑا، اس دوران میں تنہا جدو جہد کر رہا تھا۔
اداکار نے یہ بھی کہا کہ اس تمام عرصے کے دوران میں نے کام بھی شروع کر دیا تھا لیکن فلموں کی ناکامی اور والد کے انتقال کی وجہ سے سنبھل نہیں پا رہا تھا، ان تمام صورتحال کا میں 8 سال تک سامنا کرتا رہا اور یہ 8 سال میری زندگی کے مشکل ترین سال تھے۔
انہوں نے یہ بھی کہا کہ میرے سارے سیریلز نے لوگوں کے وہ مسائل اور وہ باتیں شامل کروائیں جو لوگوں نے مجھ سے کی تھیں یا جو کہانیاں میں نے خود دیکھیں یا جن کے مسائل میں جانتا تھا۔وہ باتیں جو لوگ مجھ سے کرتے تھے جب میں کوئی سین کرتا تھا تب مجھے وہ ساری باتیں یاد آتی تھیں
محبت سے متعلق سوال پر فیصل قریشی نے کہا کہ محبت تو ایک بار ہی ہوتی ہے باقی سب ایسے ہی ہوتا ہے اللہ کا شکر ہے اب 10 سال سے میں خوش ہوں