منگل, 03 دسمبر 2024


سعدیہ امام نےشوبزچھوڑنےکی تمام خبروں سےانکارکردیا

لاہور: ٹی وی میزبان،ماڈل اوراداکارسعدیہ امام نےشوبزچھوڑنےکی تمام خبروں سے انکار کردیا ہےان کاکہناہےکہ وہ جلدایک ڈرامےسےٹی وی پرجلوہ گرہوگی۔

ماڈل اوراداکارسعدیہ امام نےگفتگوکےدوران ان خبروں کےحوالےسےناراضگی ظاہرکی جن میں کہاجارہا ہےکہ وہ اپنے شوہرکےکہنےپرشوبزچھوڑرہی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ لوگ میری فیملی کے حوالے سے قیاس آرائیاں کرتے رہے ہیں۔

سعدیہ کے مطابق میں نے کبھی شوبز چھوڑنے کا اعلان نہیں کیا، ایسی تمام خبریں افواہوں کے علاوہ کچھ نہیں۔ میرے شوہر نے کبھی بھی میرے کیریئرپراعتراض نہیں کیا اور وہ میری سب سے بڑی سپورٹ ہیں۔

اداکارہ نے بتایا کہ وہ جلد ہی ایک ڈراما سیریل میں نظر آئیں گی تاہم انہوں نے اس حوالے سے مزید تفصیلات بتانے سےگریز کیا۔

سعدیہ نے اپنے شوہر کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ میرے ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ کے دوران وہ چھٹیوں پر جرمنی سے پاکستان آتے تا کہ ہماری بیٹی اکیلا پن محسوس نہ کرے۔ میرے والدین کے بعد میرے شوہر ہی میری سب سے بڑی سپورٹ ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں نے شادی کے بعد اداکاری سے وقفہ لیا کیونکہ نئے رشتوں کو پورا وقت دینا چاہتی تھی۔

سعدیہ امام کی شادی 2010 میں جرمن نژاد پاکستانی عدنان حیدر کے ساتھ ہوئی تھی اور شادی کے بعد کچھ عرصہ شوہر کے ساتھ جرمنی میں مقیم رہیں۔

اگست 2014 میں اس جوڑے کے یہاں بیٹی کی پیدائش ہوئی جس کے بعد 2015 میں پاکستان واپس آکرسعدیہ نے ٹی شوز کی میزبانی کاآغاز کیا

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment