اتوار, 08 ستمبر 2024


پی ایس ایل 5کی افتتاحی تقریب میں پرفارم نہیں کرونگی، مہوش کادوٹوک جواب

لاہور:  اداکارہ مہوش حیات نے پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کرنے کے حوالے سے گردش کرنے والی خبروں پر وضاحت کردی۔

گزشتہ دنوں سے یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ اداکارہ مہوش حیات پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) 5 کی افتتاحی تقریب میں پرفارم کریں گی جس کی اداکارہ نے ایک ٹوئٹ کے ذریعے وضاحت کی ہے۔

ٹوئٹ میں مہوش حیات نے لکھا کہ ’میں میڈیا پر گردش کرنے والی خبروں کے حوالے سے وضاحت کرتی ہوں اور اس بات کی تصدیق کرتی ہوں کہ بدقسمتی سے میں اس سال پی ایس ایل 5 کی افتتاحی تقریب میں کوئی گانا یا پرفارمنس نہیں کروں گی‘۔مہوش حیات نے اپنے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ ’آپ سب کی جانب سے ملنے والے پیار کے لیے بہت شکریہ، آئیے ہم سب پی ایس ایل سے لطف اندوز ہوں‘۔

واضح رہے کہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا پانچواں ایڈیشن 20 فروری سے 22 مارچ کے دوران کھیلا جائے گا ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment