اتوار, 08 ستمبر 2024


بھائی مبارکباددودعادوکہ اللہ ان کی زندگی کوخوشیوں سےبھردے

کراچی: اداکار عمران اشرف نےسوشل میڈیا پر وائرل ہونے والے شادی شدہ جوڑے اسد اورنمرہ کی عمر پر اعتراض کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے نکاح کیا ہے مبارکباد دیں تنقید نہ کریں۔
 
سوشل میڈیا پر گزشتہ دو دنوں سے ایک نوجوان جوڑے اسد اور نمرہ کی شادی کی تصاویر وائرل ہورہی ہیں۔ دونوں نے اپنی زندگی کا اہم فیصلہ لیتے ہوئے 18 سال کی عمر میں شادی کی۔ تاہم سوشل میڈیا پر دونوں کی 18 سال کی عمر میں شادی کے فیصلے کو شدید تنقید کا نشانہ بنایاجارہا ہے اورلوگ کہہ رہے ہیں کہ اس عمر میں انہیں شادی کے جھنجھٹ میں پڑنے کے بجائے اپنے کیریئر اورتعلیم پر توجہ دینی چاہیے تھی۔
 
تاہم عمران اشرف کی ایک پوسٹ سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ دونوں کی حمایت کرتے ہوئے ان پر تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہہ رہے ہیں یعنی کہ اب کسی کی شادی کے فیصلے کو بھی ہم درست یا غلط ثابت کریں گے۔ ہم تو لوگوں کے گھروں میں گھسنے لگے ہیں۔ انٹرنیٹ کو ایسی عدالت بنادیا ہے جہاں ہر کوئی اپنی مایوسی اور فرسٹریشن کے مطابق سزا لکھ دیتا ہے۔
 
انہوں نے مزید لکھا ان دونوں نے نکاح کیا ہے بھائی مبارکباد دو دعا دو کہ اللہ ان کی زندگی کو خوشیوں سے بھردے۔ واضح رہے کہ اسد اور نمرہ شادی کے بعد اپنی تعلیم کا سلسلہ آگے بڑھائیں گے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment