جمعہ, 22 نومبر 2024


پاکستان اور بھارت کو چاہیئے کہ وہ مل کر فلمیں بنائیں، شبانہ اعظمی

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) بالی وڈ کی مایہ ناز اداکارہ شبانہ اعظمی اس بات کی حامی ہیں کہ پاکستان اور بھارت کو مل کر فلمیں بنانا چاہئیں۔ اس سے نہ صرف مارکیٹ وسیع ہوگی، بلکہ دونوں ملکوں کے درمیان قربتیں بھی بڑھیں گی۔

 

شبانہ اعظمی کا کہنا ہے ”پاکستان اور بھارت کو زیادہ سے زیادہ فلمیں مشترکہ طور پر بنانے کی ضرورت ہے۔ ایسا کرنے سے دنیا بھر میں آڈینز کی تعداد میں اضافہ ہوگا اور دوسرا بڑا فائدہ یہ ہوگا کہ اسپورٹس کے شعبے کے برعکس جس میں مقابلے کی فضا ہوتی ہے، مشترکہ پروڈکشنز سے تعاون کا ماحول فروغ پائے گا۔ یہی وہ چیز ہے جس کی دونوں ملکوں کواشد ضرورت ہے۔“

پاکستانی فلموں میں کام کے حوالے سے شبانہ نے کہا ”اگر کوئی چینلجنگ اسکرپٹ ملا، کوئی ایسا اسکرپٹ جو مجھے پسند آئے تو میں یقیناً پاکستانی فلم میں کام کر کے خوشی محسوس کروں گی۔“

 

پاکستان فلم انڈسٹری کے مشہور اداکار اور ڈائریکٹر شان شاہد 1982ء میں بنی شبانہ اعظمی کی ہٹ فلم ’ارتھ‘ کا ری میک ’ارتھ 2‘ کے نام سے بنا رہے ہیں۔ ’ارتھ‘  کو معروف ڈائریکٹر اور پروڈیوسر مہیش بھٹ نے پروڈیوس کیا تھا۔ ری میک کے بارے میں شبانہ اعظمی نے کہا کہ ’’ارتھ کا ری میک کس شکل اور کس انداز میں بنے گا، اس کا انتظار ہے۔“

حال ہی میں شبانہ اعظمی کی ایک فلم تیار ہوئی ہے جس کا نام ہے ’نیرجا‘ جس میں وہ ہائی جیک ہونے والی فلائٹ میں مسافروں کی جان بچاتے ہوئے ہلاک ہونے والی فضائی میزبان راما بھانوٹ کی ماں کا کردار ادا کیا ہے جبکہ راما بھانوٹ کا کردار سونم کپور نے نبھایا ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment