ایمزٹی وی(انٹرٹینمنٹ)وزیر اعظم نے فلم ساز شرمین عبید چنائے کے کام کو سراہتے ہوئے آسکر ایوارڈ کے لئے نامزد فلم کی نمائش 22 فروری کو وزیر اعظم ہاؤس میں کرنے کا فیصلہ کیا ہے تفصیلات کے مطابق اس حوالے سے وزیر اعظم نواز شریف نے شرمین عبید چنائے سے ملاقات کی. ملاقات میں وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ اسلامی تعلیمات میں غیرت کے نام پر قتل جیسی رسومات کی کوئی گنجائش نہیں اور یہ رسم ہماری تہذیب اور مذہب کا حصہ بھی نہیں اس حواے سے انہوں نے مزید کہا کہ ہمارا دین خواتین کو سب سے پہلے حقوق دیتا ہے ہمارے ملک میں اس طرح کے جرائم سنگین صورت اختیار کر چکے ہیں۔ جبکہ پاکستانی حکومت غیرت کے نام پر قتل کے واقعات کے خاتمے کے لئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے اور اس کے خاتمے کے لیے قانون سازی بھی کی جا رہی ہے جس کے لئے متعلقہ اداروں کوہدایت بھی جاری کر دی گئی ہیں۔
Leave a comment