جمعہ, 22 نومبر 2024


’ٹیلر سوئفٹ ایوارڈ‘ ٹیلر سوئفٹ کے اپنے نام

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ) امریکی گلوکارہ ٹیلر سوئفٹ کو لاس اینجلس میں بی ایم آئی پاپ ایوارڈز کی تقریب میں ان کے اپنے نام سے منسوب ایوارڈ دیا گیا ہے۔ امریکی ریاست کیلیفورنیا کے دارالحکومت لاس اینجلس میں منعقد ہونے والی اس تقریب میں ٹیلر سوئفٹ کے نام سے منسوب ہونے والا ایوارڈ ان کے کام اور ٹیلنٹ کا اعتراف ہے۔

ٹیلر سوئفٹ نےتقریب میں موجود حاظرین کو بتایا ’اگر منتظمین ٹیلر سوئفٹ ایوارڈ دینے کے لیے کسی اور کو منتخب کرتے تو مجھے مایوسی ہوتی۔‘ خیال رہے کہ یہ دوسرا موقع ہے جب بی ایم آئی ایوارڈ نے کسی فنکار کے نام پر ایوارڈ رکھا ہے۔ اس سے قبل سنہ 1990 میں معروف امریکی گلوکار مائیکل جیکسن کے نام پر یہ ایوارڈ رکھا گیا تھا۔ بی ایم آئی کا پورا نام براڈ کاسٹ میوزک انشورنس ہے جو ریڈیو اور ٹیلی ویژن پر نشر کیے جانے والے گانوں کا ریکارڈ رکھنے کے علاوہ مصنفین اور پبلشرز کی جانب سے رائلٹیز اکھٹی کرتی ہے۔

ٹیلر سوئفٹ کو گذشتہ 12 مہینوں کے دوران سب سے زیادہ پرفارمنس دینے والے چار بہترین گانوں پر ’پاپ سانگ رائٹر آف دی ایئر‘ کا انعام دیا گیا۔ ٹیلر سوئفٹ کی البم 1989 کے گانے بیڈ بلڈ، بلینک سپیس، سٹائل اور وائیلڈسٹ ڈریمز ٹاپ پر رہے تھے۔ امریکی گلوکارہ نے اعتراف کیا کہ وہ مسلسل موسیقی لکھنے پر مجبور ہیں۔

ٹیلر سوئفٹ کا مزید کہنا تھا کہ انھیں گانے لکھنے سے بہت زیادہ محبت ہے۔ اس موقع پر بی ایم آئی کی نائب صدر باربرا کین نے ٹیلر سوئفٹ کے نام سے ایوارڈ منسوب کرنے کے فیصلے کی تفصیل بتاتے ہوئے کہا کہ ٹیلر سوئفٹ نے نہ صرف میوزک کے ذریعے پاپ کلچر کو تبدیل کیا ہے بلکہ انھوں نے دیگر آرٹسٹوں کی بھی معاونت کی ہے۔

 

پرنٹ یا ایمیل کریں

Media

Leave a comment