اتوار, 24 نومبر 2024


خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکرکی آج ان کی باسٹھ ویں سالگرہ ہے

ایمز ٹی وی (انٹرٹینمنٹ ڈیسک) خوشبوؤں کی شاعرہ پروین شاکرکی آج ان کی باسٹھ ویں سالگرہ ہے ۔ محبت کی خوشبو کو شعروں میں سمونے والی شاعرہ پروین شاکر نے الفاظ اور جذبات کو ایک انوکھے تعلق میں باندھ کر سادہ الفاظ میں نسائی انا، خواہش اور انکار کو شعر کا روپ دیا ۔ اپنی منفرد شاعری کی کتاب ’’خوشبو‘‘ سے اندرون و بیرون ملک بے پناہ مقبولیت حاصل کرنے والی پروین شاکر نے اس کتاب پر آدم جی ایوارڈ بھی حاصل کیا ۔ ان کے دیگر شعری مجموعے خود کلامی، صد برگ، انکار، ماہ تمام، مسکراہٹ، چڑیوں کی چہکار، بارش کی کن من اور کف آئینہ کو بھی بے پناہ پذیرائی حاصل ہوئی ۔ پروین شاکر نے اپنی خوبصورت اور منفرد شاعری میں محبت اور عورت کو موضوع بنایا ۔ وہ اپنے خوبصورت اشعار کے ذریعے ہمیشہ اپنے چاہنے والوں کے دلوں میں زندہ رہیں گی ۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment