پیر, 25 نومبر 2024


زندگی کے آثار والے 100 سے زائد نئے سیارچے دریافت

ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)ناسا کے کیپلر مشن نے نظام شمسی سے باہر سو سے زائد نئے سیارچے دریافت کرلئے گئے ہیں۔ خلائی تحقیق کے امریکی قومی ادارے ( ناسا) نے کیپلر مشن کے تحت سو سے زائد نئے سیارچے دریافت کر لئے ہیں، جو کہ ہمارے نطام شمسی سے باہر کی نئی دنیا ئیں ہیں، جب کہ ان میں سے کچھ سیارچوں میں زندگی کے آثار بھی پائے جاتے ہیں۔

منگل کوذرائع ابلاغ کی رپورٹس کے مطابق ناسا کے کیپلر مشن میں حاصل شدہ اعداد و شمار کے مطابق197 متوقع سیارچوں میں سے ایک سو چار سیارچوں کے نظام شمسی سے باہر ہونے کی تصدیق ہوگئی ہے۔

ان سیارچوں کا اپنا علیحدہ سے گرہوں کا نظام ہے، جس میں چار سیارچوں پر چٹانیں پائی جاتی ہیں، ایریزونا یو نورسٹی کے اعلی محقق نے بتایا کہ ان چار سیاروں کا قطر زمین کے قطر سے بیس فی صد سے لے کر پچاس فی صد تک بڑا ہے ۔

ان سیاروں کا مدار 181 نوری سال کے فاصلے پر واقع ہے اور ان کا بڑا ستارہ سورج کے سائز سے بھی نصف اور نسبتا کم روشن ہے۔

پرنٹ یا ایمیل کریں

Leave a comment