ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)امریکی ادارے ناسا کے خلائی جہاز جونو نے نظام شمسی کے سب سے بڑے سیارے مشتری اور اس کے 3 چاندوں کی پہلی تصویر ارسال کردی۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق مشتری اور اس کے تین چاند کی رنگین تصویر 10 جولائی کو مشتری کی سطح سے 43 لاکھ کلو میٹر کے فاصلے سے لی گئی ہے۔ تصویر میں مشتری کی سطح کے خدوخال خصوصاً معروف ”گریٹ ریڈ اسپاٹ“ نامی علاقہ صاف نظر آرہا ہے، تصویر کی کوالٹی سے ظاہر ہوتا ہے کہ جونو کے مشتری کے گرد تابکار زرات پر مشتمل ہالے سے گزرنے پر اس کے کیمرے کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔ ناسا حکام کے مطابق جونو مشتری کی سطح کی ہائی ریزولوشن تصاویر چند ہفتے بعد ارسال کرنا شروع کردے گا۔
Leave a comment