ایمزٹی وی(ٹیکنالوجی)حج 2016ء کے موقع پر تمام پاکستانی حاجی قرآن پاک کی تلاوت، فریضہ حج کی ادائیگی کے حوالے سے تربیتی مواد سمیت ہر قسم کی معلومات اپنے اسمارٹ فون پر موجود ایپلی کیشن کے ذریعے حاصل کرسکیں گے۔
وزارت مذہبی امور کے مطابق رواں سال پاکستانی حاجیوں کی سہولت کیلئے وزارت مذہبی امور نے ایسی اسمارٹ فون ایپلی کیشن پر کام شروع کردیا ہے جس کے ذریعے اسمارٹ فونز رکھنے والے حجاج قرآن پاک کی تلاوت کر سکیں گے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ حجاج کرام کو ایپلی کیشن کے ذریعے فریضہٴ حج کی ادائیگی کے حوالے سے تمام تر طریقہ کار سمیت حج اور حجاز مقدس سے متعلق ہر قسم کی معلومات اس ایپلی کیشن کے ذریعے میسر ہوں گی۔ ذرائع کے مطابق وزارت مذہبی امور کی جانب سے آئندہ ہفتے تک یہ ایپلی کیشن جاری کردی جائے گی۔